نیوزی لینڈ کے کھلاڑیپیٹ کی تکلیف میں مبتلا ،پاکستان سے وطن بھیجا جائےگا،متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں
EPAPER
Updated: January 09, 2023, 2:44 PM IST | Oakland
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیپیٹ کی تکلیف میں مبتلا ،پاکستان سے وطن بھیجا جائےگا،متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں
:نیوزی لینڈ کے کرکٹ کھلاڑی باز میٹ ہنری پیٹ میں تکلیف کے باعث ہندوستان اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے ٹویٹ کیا کہ ہنری پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن انجری کا شکار ہوئے۔ فی الحال بورڈ نے ہنری کی جگہ کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ این زیڈ سی نے ٹویٹ کیا’’کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کے۵؍ویں دن پیٹ میں تکلیف کے بعد میٹ ہنری ٹیسٹ اسکواڈ کے دیگراراکین کے ساتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور وطن واپس جائیں گے۔ پاکستان اور ہندستان کا سامنا کرنے کیلئے ون ڈے ٹیم میں جلد ہی ایک تبدیلی کی تصدیق کر دی جائے گی۔‘‘نیوزی لینڈ کی ٹیم ۹؍سے۱۳؍جنوری تک پاکستان میں ۳؍ یکروزہ م یچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد ہندوستان روانہ ہونے والی ہے۔ ہندوستان کا بلیک کیپس کا دورہ ۱۸؍ جنوری کو ۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ۳؍ ٹی ۔۲۰؍ میچوں میں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔ ہینری کی انجری نے محدود اوور کی مہم میں نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ہنری سے پہلے ایڈم ملنے بھی انجری سے مکمل طور پر ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پاک ہندوستان دوروں سے اپنا نام واپس لے لیا ہے جبکہ کائل جیمسن جون ۲۰۲۲ءمیں انگلینڈ کے دورے پر کمر کی انجری سے اب تک ٹھیک نہیں ہوسکے ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میٹ ہنری کی انجری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ۱۲؍دنوں میں سے ۱۰؍ دن مسلسل کرکٹ کھیلنا بہت مشکل تھا۔ اس دوران موسم نے بھی کوئی وقفہ نہیں دیا۔ جب آپ ہر ٹیسٹ میچ میں ۸؍ سیشن کیلئےمیدان پر ہوتے ہیںتو کھلاڑیوں کو چوٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اس طرح ہے
کین ولیمسن ، ٹام لاتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین ڈیون کونوے، جیکب ڈفی ، لوکی فرگوسن، بلیئر ٹکنر، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی۔