سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے گزشتہروز نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہنری کو آئندہ کاؤنٹی چمپئن شپ اور ٹی۔۲۰؍ بلاسٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر سائن کرنے کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: February 24, 2023, 1:57 PM IST | Somerset
سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے گزشتہروز نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہنری کو آئندہ کاؤنٹی چمپئن شپ اور ٹی۔۲۰؍ بلاسٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر سائن کرنے کا اعلان کیا۔
: سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے گزشتہروز نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہنری کو آئندہ کاؤنٹی چمپئن شپ اور ٹی۔۲۰؍ بلاسٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر سائن کرنے کا اعلان کیا۔کلب نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ ’’سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میٹ ہنری ایک غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ ضروری این او سی اور ویزا حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے بین الاقوامی گیندباز پاکستان کے خلاف بلیک کیپس کی ون ڈے سیریز کے بعد اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔وہ ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں لنکاشائر کے خلاف سمرسیٹ کاؤنٹی چمپئنشپ میچ کیلئے انتخاب کیلئے دستیاب ہوں گے جو ۱۱؍مئی سے شروع ہو گا اور ۳۱؍ جولائی تک سمرسیٹ کے ساتھ رہیں گے۔
مجموعی طور پر میٹ ہنری کو کاؤنٹی چمپئن شپ کے ۷؍ میچ کھیلنے کے اہل ہوں گے اور مکمل ٹی۔۲۰؍ بلاسٹ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔ ۳۱؍ سالہ کھلاڑی نے تینوں فارمیٹ میں ۸۹؍ مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ۱۷۰؍ سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے ۱۸؍ٹیسٹ میں ۵۵؍ وکٹیں، ۶۵؍ون ڈے میں ۱۱۶؍شکار اور ۶؍ ٹی ۔۲۰؍ میں ۷؍ وکٹیں حاصل کیں۔
مجموعی طور پر دائیں ہاتھ کے گیندباز نے ۲۴ء۰۲؍کے اوسط سے ۳۸۸؍فرسٹ کلاس وکٹیں اور ۲۸ء۵۴؍کے اوسط سے ۱۰۲؍ٹی۔۲۰؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ میٹ ہنری نے نیوزی لینڈ کو ۲۰۱۹ءمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ کلب کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کے بعد میٹ ہنری، جو انگلش گھریلو کرکٹ میں وورسٹر شائر، ڈربی شائر اور کینٹ کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں، نے کہا’’میں انگلش کنڈیشنز میں کھیلنا پسند کرتا ہوں اور سمرسیٹ میں شمولیت کا منتظر ہوں۔ میں نئے چیلنج کے تعلق سے پُرجوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں میدان کے اندر اور باہر سمرسیٹ کے لئے اپنی افادیت ثابت کروںگا۔
سمرسیٹ کے ہیڈ کوچ، جیسن کیر بھی ٹیم کے نئے کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا’’ہمارے گیندبازی حملے کو مزید خطرناک بنانے کیلئے میٹ جیسا کوئی ہونا بہت ہی دلچسپ ہے۔ہمارے پاس گیندبازوں کا ایک گروپ ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ ہم ریڈ بال کرکٹ میں ۲۰؍ وکٹیں لیں، ساتھ ہی ساتھ باصلاحیت نوجوان گیند بازوں کا ایک گروپ جو ناقابل یقین حد تک پُرجوش پہ اور پہلے ہی دکھا چکے ہیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔ میٹ ہنری کی آمد ہماری گیندبازی کو مزید مضبوط کرےگی۔ وہ عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں جنہوں نے پہلے ہی دکھا دیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے گھریلو کرکٹ میں تمام فارمیٹ میں کیا کر سکتے ہیں۔ ان کے پاس اچھی رفتار ہے اور وہ گیند کو سوئنگ کر سکتے ہیں ان کے پاس تجربہ ہے۔ وہ پوری دنیا میں کھیل رہے ہیں اور وہ اپنے تجربہ سے ساتھ کھلاڑیوں کی رہنمائی کر سکیںگے۔‘‘