• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میناکشی شیشادری نے رومانوی سے سنجیدہ تک ہر قسم کا رول نبھایا

Updated: November 16, 2026, 1:14 PM IST | Mumbai

ہندی سنیماکی تاریخ میں کچھ اداکارائیں ایسی گزری ہیں جنہوںنےاپنی خوبصورتی، اداکاری اور رقص کی صلاحیتوں سے بہت کم عرصےمیں غیر معمولی شہرت حاصل کی۔

Actress Meenakshi Seshadri, an expert in dance. Photo: INN
رقص میں ماہر اداکارہ میناکشی شیشادری۔ تصویر: آئی این این

ہندی سنیماکی تاریخ میں کچھ اداکارائیں ایسی گزری ہیں جنہوںنےاپنی خوبصورتی، اداکاری اور رقص کی صلاحیتوں سے بہت کم عرصےمیں غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ میناکشی شیشادری بھی انہی فنکاراؤں میں شامل ہیں۔۱۹۸۰ء اور ۱۹۹۰ءکی دہائی میں انہوں نے فلمی دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کی۔ کبھی رومانوی کرداروں میں اپنی معصومیت سے ناظرین کو متاثر کیا تو کبھی سنجیدہ اور مضبوط کرداروں کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ فلم ’ہیرو‘ سے شہرت حاصل کرنے والی میناکشی نے ’میری جنگ‘، ’گھائل‘، ’شہنشاہ‘ اور ’دامنی‘ جیسی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

میناکشی شیشادری ۱۶؍نومبر۱۹۶۳ءکواس وقت کے بہار اور موجودہ جھارکھنڈکے علاقے سندھری میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام ششی کلاشیشادری تھا۔ ان کا تعلق تمل بولنے والے خاندان سے ہے۔بچپن ہی سے انہیں رقص اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی تھی۔ ان کی والدہ سندری شیشادری بھی کلاسیکی رقص سے وابستہ تھیں، جس کی وجہ سے میناکشی کو گھر ہی سے رقص سیکھنے کا ماحول میسر آیا۔

یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن کے مشہور بنگلے ’جلسہ‘ پر ملکیت کا تنازع

میناکشی کی زندگی میں اہم موڑ۱۹۸۱ءمیںآیا، جب انہوں نے محض ۱۷؍برس کی عمر میں ’ایوز ویکلی مس انڈیا‘ کا خطاب جیت لیا۔ اس کامیابی نےانہیں ملک بھر میں شہرت دلائی۔ بعد ازاں انہوں نےجاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونےوالے ’مس انٹرنیشنل‘ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی۔حسن کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کے لیے فلمی دنیا کے دروازے کھل گئے۔۱۹۸۳ءمیںانہوں نے فلم ’پینٹر بابو‘ سے اداکاری کی شروعات کی۔اس فلم میں منوج کمار کے بھائی راجیو گوسوامی ان کے ساتھ تھے۔تاہم فلم باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ اس ناکامی کے بعد میناکشی نے فلمی دنیا میں آگے بڑھنے کے بارے میں دوبارہ سوچا، لیکن جلد ہی انہیں ایک ایسا موقع ملا جس نے ان کی قسمت بدل دی۔میناکشی کی صلاحیتوں کو پہچاننے والوں میں ہدایت کار سبھاش گھئی بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنی فلم ’ہیرو‘ میں میناکشی کو جیکی شراف کے مقابل مرکزی کردار میں پیش کیا۔۱۹۸۳ءمیںریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی اور جیکی شراف کے ساتھ میناکشی شیشادری بھی راتوں رات مقبول ہوگئیں۔

۱۹۸۵ءمیںوہ فلم ’میری جنگ‘ میں انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں۔سبھاش گھئی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔ اسی دور میں انہوں نے ’آندھی طوفان‘، ’بے وفائی‘، ’میرا جواب‘ اور ’سواتی‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان فلموں نےانہیں ایک ایسی اداکارہ کے طور پر متعارف کرایا جو رومانوی اور سنجیدہ دونوں طرح کے کردار بخوبی ادا کرسکتی ہے۔ ۱۹۸۸ء میں میناکشی کو امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’شہنشاہ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں انہوں نے شالیمار نامی کردار ادا کیا تھا۔ امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا گیا۔ اس کے بعد ۱۹۸۹ءمیں فلم ’مہادیو‘ میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’رامائن‘‘ کے پہلے حصے کا بجٹ ۸۰۰ ؍کروڑ روپے سے بھی کم: رام گوپال ورما کا بڑا دعویٰ

فلمی دنیا سے دور ہونے کے باوجود میناکشی نےاپنے فن سے رشتہ نہیں توڑا۔ امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے رقص کی تعلیم دینےکاسلسلہ شروع کیا اور ٹیکساس میں ’چیریش انسٹی ٹیوٹ آف ڈانس‘ کے نام سے اپنا ڈانس اسکول قائم کیا۔ یہاں وہ ہندوستانی کلاسیکی رقص کی مختلف اصناف کی تربیت دیتی رہیں۔تقریباً۳؍ دہائیوں تک امریکہ میں رہنے کے بعد میناکشی شیشادری نے ۲۰۲۶ءمیں دوبارہ ممبئی کا رخ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK