• Mon, 16 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۰؍ممالک نے سپر انٹیلی جنس دور کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کیلئے اعلامیے پر دستخط کیے

Updated: November 16, 2026, 9:06 PM IST | San Francissco

ہندوستان، امریکہ اور آٹھ دیگر ممالک نے ابھرتے ہوئے سپر انٹیلی جنس (ایس آئی) دور میں اہم ٹیکنالوجیز اور سپلائی چین کی حفاظت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد تزویراتی انحصار، اقتصادی سلامتی اور اہم بنیادی ڈھانچے سے جڑے خطرات سے نمٹنا ہے۔

Super Inteligence.Photo:INN
سپر انٹیلی جنس۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان، امریکہ اور آٹھ دیگر ممالک نے ابھرتے ہوئے سپر انٹیلی جنس (ایس آئی) دور میں اہم ٹیکنالوجیز اور سپلائی چین کی حفاظت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد تزویراتی انحصار، اقتصادی سلامتی اور اہم بنیادی ڈھانچے سے جڑے خطرات سے نمٹنا ہے۔ سان فرانسسکو ڈیکلریشن آن دی سیکور فاؤنڈیشنز آف اینڈورنگ پراسپیرٹی  نامی اس اعلامیے پر امریکہ کے اقتصادی امور کے انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ جیکب ہیلبرگ کی جانب سے منعقدہ `پیکس سلیکا فاؤنڈرز ریٹریٹ  میں دستخط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھئے:رونالڈینو۱۱؍ سال بعد دوبارہ مسابقتی مقابلے میں شرکت

ہندوستان اور امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا، اسرائیل، جاپان، جنوبی کوریا، قطر، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ اس کے دستخط کنندہ ہیں۔ اعلامیے میں اقتصادی سلامتی کو قومی سلامتی کی اہم بنیاد قرار دیتے ہوئے حساس ٹیکنالوجیز، اہم بنیادی ڈھانچے اور سپلائی چین کو دشمن عناصر، غیر مجاز رسائی اور خلل سے بچانے پر زور دیا گیا ہے۔اس میں سافٹ ویئر، مواد، پرزہ جات، پیداواری صلاحیت اور ایس آئی سپلائی چین کے لیے ضروری دیگر وسائل کو حساس ٹیکنالوجی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ فوجی یا انٹیلی جنس برتری دلانے والی ٹیکنالوجیز کی چوری اور غیر قانونی منتقلی کو بھی بڑا خطرہ بتایا گیا ہے۔ بندرگاہوں، ٹرمینلز، نقل و حمل اور لاجسٹکس نیٹ ورک، مواصلاتی نظام، توانائی کی تنصیبات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو بڑھانے کی ضرورت کا بھی اس میں ذکر کیا گیا ہے۔
دستخط کنندہ ممالک نے ایس آئی پر مبنی ترقی اور اقتصادی سلامتی کے مشترکہ ہدف کو آگے بڑھانے کے لیے پانچ ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ گروپ جدت کو فروغ دینے والی پالیسیوں، اہم اقتصادی شعبوں میں ایس آئی کے استعمال، ایس آئی سپلائی چین میں تعاون، محفوظ آپریشنل سسٹم اور سپلائی چین سیکوریٹی سینٹرز اور ایس آئی کی حفاظت اور مضبوطی پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان اور سونو سود نے اداکار شرد کپور کی مدد کے لیے بڑھایا ہاتھ

اعلامیے میں کسی ایک ذریعہ پر ضرورت سے زیادہ انحصار کم کرنے، سپلائی چین میں تنوع لانے اور شراکت دار ممالک کے درمیان قابل بھروسہ تکنیکی صلاحیتیں تیار کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد معاشی دباؤ، سپلائی چین میں خلل اور مسابقت کو متاثر کرنے والی نامناسب پالیسیوں سے نمٹنے کے لیے ممالک کے درمیان ہم آہنگی بڑھانا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے’’ہم مانتے ہیں کہ حساس ٹیکنالوجیز اور اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہر ایک شراکت دار کی حفاظت سب کی بیداری سے مضبوط ہوتی ہے۔‘‘
یہ معاہدہ پیکس سلیکا  پہل کے لیے ایک نیا مرحلہ ہے۔ ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل شروع ہونے والے اس اتحاد کا مقصد ابھرتے ہوئے ایس آئی دور کی معاشی اور تکنیکی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے شراکت دار ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ اعلامیہ ان ٹیکنالوجیز اور بنیادی ڈھانچے کی شناخت کے لیے مشترکہ ڈھانچہ تیار کرتا ہے، جنہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔ محکمہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک اکیلے ایس آئی دور کی بنیاد کو محفوظ نہیں کر سکتا اور اس ٹیکنالوجی سے ملنے والی خوشحالی اس کی سپلائی چین اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی پر منحصر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK