• Mon, 16 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت کا اے آئی مانیٹرنگ سینٹر کے ساتھ انتہا پسندی سے متعلق پروگرام کا منصوبہ: رپورٹ

Updated: November 16, 2026, 10:04 PM IST | New Delhi

انسدا انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے حکومت نے اب قومی سطح پرایک پانچ سالہ پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ منصوبہ اے آئی مانیٹرنگ سینٹر کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے۔ حالانکہ رپورٹ کے مطابق، اس پروگرام کے نافذ ہونے سے متعلق کوئی منظوری ملی ہے یا نہیں یہ اب تک واضح نہیں ہے۔

Representative Image. Photo: INN.
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این۔

 اخباردی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی حکومت ایک پانچ سالہ قومی انسدادِ انتہا پسندی پروگرام (Counter-Radicalisation Programe) پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس ایک مانیٹرنگ سینٹر، ریاستی سطح پر انسدادِ انتہا پسندی سیلز اور ضلع مجسٹریٹس (ڈی ایمز) و سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز) کی سربراہی میں ضلعی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ یہ مجوزہ ڈھانچہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ۱۹؍ اور ۲۰؍ نومبر کو منعقد ہونے والی دو روزہ انسدادِ دہشت گردی کانفرنس سے قبل تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ: اسرائیل ٹی ہب تقریب سے قبل دو تنظیموں کے ذمہ داران گرفتار، بعدازاں رہا

رپورٹ کے مطابق، اس منصوبے کے تحت انٹیلی جنس ایجنسیوں، ریاستی پولیس، ضلعی انتظامیہ، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو ایک مربوط نظام کے تحت لایا جائے گا۔ اسے ملک کی موجودہ انسدادِ انتہا پسندی کی حکمتِ عملی میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کو موصول ہونے والے ایک داخلی نوٹ میں مجوزہ ’نیشنل اسکیم آن کاؤنٹر ریڈیکلائزیشن‘ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں `نیشنل ریڈیکلائزیشن مانیٹرنگ اینڈ اینالیسس سینٹر‘ (این ایم آر اے سی) کے قیام کے ساتھ ساتھ ہر ریاست میں مخصوص انسدادِ انتہا پسندی سیلز بنانے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دنیا کی ۵۰۰؍ با اثر مسلم شخصیات میں۲۲؍ ہندوستانی شامل

ضلعی سطح پر، ضلع مجسٹریٹس اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی قیادت میں بننے والی کمیٹیاں اس مجوزہ ڈھانچے کا حصہ ہوں گی۔ اے آئی سے لیس یہ قومی مرکز انتہا پسندی سے متعلق معلومات کی نگرانی اور تجزیہ کرنے کا ذمہ دار ہوگا، جبکہ ریاستی اور ضلعی سطح کے ادارے اس وسیع تر قومی فریم ورک کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔ توقع ہے کہ این آئی اے کی آئندہ کانفرنس کے تناظر میں اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس اسکیم کو حتمی منظوری مل چکی ہے یا اسے کب نافذ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK