Inquilab Logo

میسی نے کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کیا تھا

Updated: February 01, 2021, 12:56 PM IST | AP | Barcelona

اخبارکا دعویٰ: میسی نے بارسلونا کے ساتھ تقریباً۴۹۱۱؍کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا

Lionel Messi. Picture :INN
لیونل میسی۔ تصویر :آئی این این

 تجربہ کار فٹبالر لیونل میسی کا ۴؍ سیزن کے لئے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے ساتھ موجودہ معاہدہ ۵۵۵؍ملین یورو (تقریباً۴۹۱۱؍ کروڑ روپے) ہے۔ ایک ہسپانوی اخبار نے اتوارکواس کا دعویٰ کیا ہے۔ ہسپانوی روزنامہ نے بتایا ’’ اس کے پاس دستاویزات ہیں جن پر میسی نے بارسلونا کے ساتھ۲۰۱۷ء میں دستخط کئے  تھے۔ اس میں مقررہ تنخواہیں اورمختلف ادائیگی شامل ہیں جو ہر سیزن میں۱۳۸؍ ملین یورو (تقریباً۱۲۲۱؍ کروڑ روپے) تک ہوسکتی ہیں۔‘‘ اخبار نے کہا کہ یہ کسی کھلاڑی کے ساتھ مہنگا ترین معاہدہ ہے۔ میسی کو اس رقم کا نصف حصہ اسپین میں ٹیکس میں ادا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس۳۳؍ سالہ کھلاڑی نے پہلے ہی کل معاہدے سے۵۱۰؍ ملین یورو (تقریباً۴۵۱۲؍کروڑ روپے) حاصل کرلئے ہیں۔ اخبار نے یہ بھی بتایا ہے کہ میسی بارسلونا کے لئے کتنے فائدہ مند رہے ہیں۔  ارجنٹائنا سے تعلق رکھنے والےمیسی  کے قیام کے دوران بارسلوناکلب نے۳۰؍ سے ​​زیادہ خطاب  اپنے نام کئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK