• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مصباح الحق کی جگہ محمد وسیم پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

Updated: December 20, 2020, 2:21 PM IST | Agency | Karachi

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔ چیف سلیکٹر کا عہدہ مصباح الحق کے ایک عہدہ چھوڑنے سے خالی تھا جب کہ چیئرمین کمیٹی کا عہدہ اقبال قاسم کے عہدہ چھوڑنے سے خالی تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو اہم خالی عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔

Pakistan Team - Pic : INN
پاکستان ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔ چیف سلیکٹر کا عہدہ مصباح الحق کے ایک عہدہ چھوڑنے سے خالی تھا جب کہ چیئرمین کمیٹی کا عہدہ اقبال قاسم کے عہدہ چھوڑنے سے خالی تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو اہم خالی عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔
 پی سی بی نے محمد وسیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین اور سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا اور دونوں عہدیداران کی تقرری ۳؍ سال کے لیے کی گئی ہے لہٰذا یہ دونوں آئی سی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ۲۰۲۳ء  تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
  محمد وسیم کا پہلا اسائنمنٹ جنوبی افریقہ  کے خلاف۲؍ ٹیسٹ اور۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کیلئے  جنوری کے وسط میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کرنا ہے۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سال۲۰۲۱؍ میں پہلا اجلاس بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل کراچی میں ہوگا۔
 ۴۳؍ سالہ محمد وسیم فی الحال ناردرن کرکٹ اسوسی ایشن کی کوچنگ کررہے ہیں اور وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج قائد اعظم ٹرافی کے بعد سنبھالیں گے۔پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تمام کرکٹ اسوسی ایشنز کی فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہی سلیکشن پینل میں شامل رہیں گے۔ 
 محمد وسیم کے چیئرمین سلیکشن کمیٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد ناردرن کرکٹ اسوسی ایشن کے لیے نئے کوچ کی تقرری کردی جائے گی۔سلیم یوسف نے آخری مرتبہ بطور رکن سلیکشن کمیٹی پی سی بی کے ساتھ کام کیا تھا، وہ ۲۰۱۳ء سے۱۵ء تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن رہے اور  اب کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ ان کے پینل میں علی نقوی ( میچ آفیشلز کے نمائندہ)، عمر گل ( ڈومیسٹک کرکٹرز کے نمائندہ)، عروج ممتاز (خواتین کرکٹرز کی نمائندہ)،  وسیم اکرم (سابق کرکٹر اور میڈیا کے نمائندہ) شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK