• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کنگ‘‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان اور سہانا کی تصاویر لیک، انٹرنیٹ پر دھوم

Updated: September 22, 2025, 9:56 PM IST | Mumbai

’’کنگ‘‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر لیک ہوئی ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

Shah Rukh Khan from the sets of `King`۔ Photo: X
’’کنگ‘ ‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان کی۔ تصویر: ایکس

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ اور سوشل میڈیا پر اس فلم کے متعلق متعدد خبریں اور افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔ فلم میں شاہ رخ کے لک کے متعلق گزشتہ چند ماہ میں اے آئی سے سیکڑوں تصاویر بنائی گئی ہیں۔ مگر اب انتظار ختم ہوگیا ہے۔ فلم ’’کنگ‘‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان کا لک وائرل ہوا ہے۔ یہی نہیں، اس کے ساتھ ہی فلم کی کاسٹ میں شامل ان کی بیٹی سہانا خان کا بھی لک انٹرنیٹ پر موضوع بحث ہے۔

شاہ رخ خان سفید شرٹ اور زرد ہیٹ میں منفرد نظر آرہے ہیں۔ ان کی ڈاڑھی اور مونچھ ’’سالٹ اینڈ پیپر‘‘ (سیادہ و سفید کا امتزاج) ہے، اور سینہ ٹیٹوز سے بھرا ہوا ہے۔ جبکہ سہانا خان گہرے سبز رنگ کی ٹی شرٹ اور خاکی کارگو میں ہیں۔ ان تصاویر کے لیک ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین باپ اور بیٹی کی جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہوگئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اب خان صاحب عمر کے لحاظ سے کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ دلچسپ ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اگر یہ لک درست ہے تو جلد ہی انٹرنیٹ پر تباہی آنے والی ہے۔‘‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’’شاہ رخ خان کی ایک اور بلاک بسٹر تیار ہورہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جولی ایل ایل بی۳؍` نے۳؍ دنوں میں۵۳؍ کروڑ سے زیادہ کمائی کی

’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان ایک پیشہ ور قاتل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم میں دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، جے دیپ اہلاوت، ارشد وارثی، ابھے ورما اور رانی مکھرجی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK