• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلسطین کی حمایت کیلئے دعا لیپا نے اپنے اسرائیلی منیجر کو برطرف کردیا

Updated: September 22, 2025, 9:57 PM IST | London

برطانوی پاپ گلوکارہ دعا لیپا نے اسرائیلی لابی کی حمایت کرنے پر اپنے اسرائیلی منیجر ڈیوڈ لیوی کو برطرف کردیا ہے۔ گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں آئرش بینڈ ’’نی کیپ‘‘ پر پابندی لگانے والے خط پر اس نے سب سے پہلے دستخط کئے تھے۔

Israeli manager David Levy and Dua Lipa. Photo: INN
اسرائیلی منیجر ڈیوڈ لیوی اور دعا لیپا۔ تصویر: آئی این این

گلوبل پاپ اسٹار دعا لیپا نے اپنے دیرینہ یہودی منیجر ڈیوڈ لیوی کے ساتھ تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔ خبروں کے مطابق ڈیوڈ، آئرش بینڈ ’’نی کیپ‘‘ کو گلاسٹنبری فیسٹیول میں پرفارم کرنے سے روکنے کی کوشش کرنے والی نفرت انگیز مہم کا اہم حصہ تھا۔ ڈیلی میل کے مطابق، فیسٹیول کے بانی مائیکل ایوس کو بھیجے گئے ’’نجی اور رازدارانہ‘‘ خط پر ڈیوڈ لیوی پہلا دستخط کنندہ تھا۔ اس خط میں مبینہ سیاسی تعلقات پر فلسطین حامی ریپ بینڈ ’’نی کیپ‘‘ کو پرفارم کرنے سے روکنے پر زور دیا گیا تھا۔ خط کے منظر عام پر آتے ہی دعا لیپا نے ڈیوڈ لیوی کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تعلقات ختم کردیئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ کی طرف رواں’صمود فلوٹیلا‘ کے اوپر ۳ ڈرونز دیکھے گئے، منتظمین ہر صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار

انڈسٹری کے اندرونی نےذرائع نے متذکرہ اخبار کو بتایا کہ ’’دعا نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ڈیوڈ لیوی اب ان کی ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔ چونکہ دعا فلسطین حامی ہیں اس لئے ایسے منیجر کو برداشت نہیں کرسکتیں جو ان کے سامنے فلسطین کا درد مند ہونے کا سوانگ رچے جبکہ پیٹھ پیچھے صہیونیت کوفروغ دے۔‘‘ واضح رہے کہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے طویل عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔ گزشتہ سال مئی میں انہوں نے غزہ نسل کشی کے خلاف جنگ میں برطانیہ کی شمولیت کی مذمت کرنے والی ریلیوں میں شامل ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کے خلاف واپسی پرکارروائی ہوگی:نیتن یاہو کی دھمکی

یاد رہے کہ اس خط کے باوجود ’’نی کیپ‘‘ نے جولائی میں گلاسنٹبری میوزک فیسٹیول میں پرفارم کیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں چھان بین کی لیکن کسی جرم کے ثبوت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کیس بند کر دیا۔ گروپ نے تحقیقات کو ’’سیاسی پولیسنگ کی دھمکی‘‘ کے طور پر بیان کیا۔ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے جس میں اب تک تقریباً ۶۵؍ ہزار ۳۰۰؍ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK