Inquilab Logo

ارش دیپ کی کارکردگی پر والدہ نے خوشی کا اظہار کیا

Updated: September 30, 2022, 1:30 PM IST | Inquilab News Networks | Chandigarh

ایشیا کپ میں کیچ چھوٹ جانےپر ہونے والی تنقید کے تعلق سے گیندباز کی ماں بلجیت کور نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے

Arshdeep Singh dismissed 3 South African batsmen in an over.Picture:INN
ارش دیپ نے ایک اوور میں جنوبی افریقہ کے ۳؍بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔ تصویر:آئی این این

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں کیچ چھوٹنے کے بعد کرکٹ شائقین کی تنقید کے نشانے پر آنے والے ارش دیپ سنگھ نے ایک بار خود کو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ۔۲۰؍میچ میں شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقادوں کا منہ بند کردیا۔یاد رہے کہ ارش دیپ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ۳؍وکٹیں حاصل کی تھیں۔بیٹے کی اس شاندار کارکردگی پر ان کی والدہ بلجیت کور کافی خوش ہیں۔انہوںنے بیٹے کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پر پہنچنے کےلئے ارش دیپ نے کافی محنت کی ہے۔ انقلاب کے ساتھ بات چیت کے دوران بلجیت کور نے کہا کہ ’’کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے۔ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے ہیں ہم نے ہندوستانی ٹیم کی فتح کیلئے ’ارداس‘ شروع کردیا تھا۔ہماری یہ ارداس صرف بیٹے کیلئے نہیں بلکہ پوری ٹیم کےلئے تھی۔ٹیم کے جیتنے سے ہی سبھی کی محنت کارگر ثابت ہوتی ہے۔‘‘ ارش دیپ کے کوچ جسونت رائے نے بتایا کہ ایشیا کپ کھیلنے کے بعد جب وہ گھر آیا تھا تو میں نے اسے یہی سمجھایا تھا کہ اسے منفی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔لوگوں کا کیا ہے وہ آج آپ کی ذرا سی غلطی پر برا بھلا کہیں گے اور دوسرے دن جب آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تویہی لوگ آپ کو سر آنکھوں پر بٹھا لیںگے۔میں نے اسے سمجھایا کہ اس نے ایشیا کپ میں شاندار گیند بازی کی ہے۔میں اس سے بہت خوش ہوں۔ میں نے اسے ۴؍سے ۵؍دن تک کافی سخت محنت کروائی۔اس دوران میں نے اسے کہا کہ ہر وکٹ الگ ہوتی ہے۔ایسے میں گیند بازی سے پہلے یہ طے کر لینا چاہئے کہ کس طرح کی گیند ڈالنی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں ان کی کارکردگی بہت ہی شاندار رہی۔انہوںنے گیندکو اچھی طرح سے سوئنگ کرایا۔امید ہے کہ بقیہ میچوں میں بھی وہ اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK