عظیم کرکٹر مہندر سنگھ دھونی پنڈلی میں تکلیف کے سبب آئی پی ایل کے ابتدائی ۲؍ہفتوں کیلئے باہر ہو گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 12:51 PM IST | Mumbai
عظیم کرکٹر مہندر سنگھ دھونی پنڈلی میں تکلیف کے سبب آئی پی ایل کے ابتدائی ۲؍ہفتوں کیلئے باہر ہو گئے ہیں۔
عظیم کرکٹر مہندر سنگھ دھونی پنڈلی میں تکلیف کے سبب آئی پی ایل کے ابتدائی ۲؍ہفتوں کیلئے باہر ہو گئے ہیں۔ چنئی سپر کنگز نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دھونی اس وقت علاج اور بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سیزن کے پہلے ۲؍ ہفتوں میں میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔یہی وہ دھونی ہیں جنہوں نے سی ایس کے کو ۲۰۱۰ء ،۲۰۱۱ء، ۲۰۱۸ء، ۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۳ءمیں ۵؍ آئی پی ایل خطابات دلائے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے یہ تمام خطاب جیتے۔سی ایس کے، جو گزشتہ ۲؍ سیزن میں پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے رہی، اس بار بہتر کارکردگی کی امید کر رہی ہے۔ تاہم دھونی کی انجری نے ٹیم کیلئے تشویش پیدا کر دی ہے کیونکہ ان کا تجربہ اور رہنمائی ٹیم کیلئے بے حد اہم ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سنجو سیمسن وہ کھلاڑی ہیں جنہیں دھونی اپنی کمان سونپنا چاہیں گے: عرفان پٹھان
سی ایس کے اپنے ۲۰۲۶ءسیزن کا آغاز گوہاٹی میں راجستھان رائلز کے خلاف کرے گی جبکہ پہلا ہوم میچ ۳؍اپریل کو تاریخی ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے خلاف ہوگا۔دھونی کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ممکنہ طور پر سنجو سیمپسن سنبھال سکتے ہیں جو کپتان رتوراج گائیکواڑ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔دھونی نے اب تک ۲۷۸؍ آئی پی ایل میچ کھیل چکے ہیں۔