Inquilab Logo

آئی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینس کی گجرات ٹائٹنس پرفتح

Updated: May 08, 2022, 9:16 AM IST | Mumbai

ممبئی انڈینس نے ۵؍رن سے کامیابی حاصل کی۔ ایشان کشن اور ٹم ڈیوڈ نے اچھی بلے بازی کی۔ ڈینیل سیمس نے فتح میں اہم کردار ادا کیا

Tim David
ٹم ڈیوڈ

 ڈینیل سیمس کے آخری اوور کی بدولت ممبئی انڈینس نے جمعہ کو آئی پی ایل کے میچ میں ٹاپ ٹیم گجرات ٹائٹنس کو ۵؍ رن سے شکست دے دی۔ گجرات کو آخری اوور میں جیت کیلئے ۹؍ رن کی ضرورت تھی لیکن سیمس نے گجرات کو اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔
 ممبئی نے ایشان کشن (۴۵)، کپتان روہت شرما (۴۳) اور ٹم ڈیوڈ (ناٹ آؤٹ۴۴) کی مدد سے۲۰؍ اوورمیں ۶؍ وکٹ پر۱۷۷؍رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور پھرگجرات کی ٹیم کو۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۱۷۲؍ رن پر روک دیا۔
 ممبئی کے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایشان اور روہت نے ابتدائی شراکت میں۷۴؍رن جوڑے۔ روہت اور ایشان نے شاندار آغاز کیا اور نصف اننگز کے اختتام پر ایسا لگ رہا تھا کہ ممبئی۲۰۰؍ کا ہندسہ عبور کر لے گا  تاہم  وقفے وقفے سے وکٹ لے کر گجرات نے رن ریٹ کو روکا اور واپسی کی۔ آخری اوور میں ٹم ڈیوڈ کی آتشیں اننگز نے ممبئی کو۱۷۰؍رن  تک پہنچا دیا۔
 روہت نے۲۸؍گیندوں پر۴۳؍رن پر۵؍ چوکے اور۲؍چھکے لگائے۔ ایشان نے۲۹؍گیندوں پر ۴۵؍ رن میں ۵؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ تلک ورما نے۱۶؍ گیندوں پر۲۱؍ رن بنائے جبکہ ڈیوڈ نے ۲۱؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۴۴؍ رن میں۲؍ چوکے اور  ۴؍ چھکے لگائے۔ گجرات کیلئے راشد خان نے ۲۴؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ لینے کے علاوہ ۲؍ کیچ بھی لئے۔ الزاری جوزف، لوکی فرگیوسن اور پردیپ سنگوان نے ایک ایک وکٹ  لیا۔
  ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات کے اوپنر ردھیمان ساہا (۵۵) اور شبھمن گل (۵۲) نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں اور پہلے وکٹ کیلئے۱۰۶؍ رن کی شراکت کی لیکن اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد ممبئی نے وقفے وقفے سے گجرات کے وکٹ لئے۔ سائی سدرشن ہٹ وکٹ ہوئے جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھوں سیدھے تھرو پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ گجرات کو آخری اوور میں ۹؍ رن کی ضرورت تھی۔ راہل تیوتیا تیسری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر بھرپور کوشش کے باوجود آخری گیند پر فتح کا چھکا نہ لگا سکے۔ملرکو آخری گیند پرچھکا مارنا تھا لیکن وہ آف اسٹمپ کے باہر فل ٹاس گیندسے چونک گئے، شاید وہ اسے پڑھ نہ سکے اور اس نے ممبئی خیمہ کو خوشی سے بھر دیا۔ کپتان روہت سے لے کر سیمس تک، تلک ورما سے لے کر ٹم ڈیوڈ تک، ایشان کشن سے مہیلا جے وردھنے تک ممبئی انڈینس کا ہر رکن خوشی سے جھوم اٹھا۔یہ۱۰؍ میچوں میں ممبئی کی دوسری جیت تھی جبکہ گجرات ۱۱؍میچوں میں تیسری شکست کے باوجود ٹاپ پر رہا۔ممبئی انڈینس کے بلے باز ٹم ڈیوڈ کو ان کی مفید بلے بازی کیلئے مین آف دی میچ دیا گیا ۔ انہوں نے ۲۱؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۴۴؍رن بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی اننگز میں ٹم ڈیوڈ ۲؍چوکے  اور ۴؍چھکے لگانے میں کامیابی حاصل کی۔  

IPL 2022 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK