Inquilab Logo

ممبئی پانچویں مرتبہ چیمپئن۔ دہلی کا خواب ٹوٹا

Updated: November 11, 2020, 9:06 AM IST | Agency | Dubai

ممبئی انڈینس نے اپنی بادشاہت برقرار رکھتے ہوئے تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ کے 30 رن پر تین وکٹوں کی بہترین گیندبازی اور کپتان روہت شرما کی 68  رن کی زبردست اننگز سے دہلی کیپٹلس کو منگل کے روز یکطرفہ انداز میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 

Mumbai Indians - Pic : PTI
ممبئی انڈینس ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ممبئی انڈینس نے اپنی بادشاہت برقرار رکھتے ہوئے تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ کے 30 رن پر تین وکٹوں کی بہترین گیندبازی اور کپتان روہت شرما کی 68  رن کی زبردست اننگز سے دہلی کیپٹلس کو منگل کے روز یکطرفہ انداز میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 

دہلی نے کپتان شریس ایئر (ناٹ آوٹ 65) اور وکٹ کیپر رشبھ پنت (56) کی شاندار نصف سنچریوں سے آئی پی ایل ۔13 کے خطابی مقابلے میں 20 اوور میں سات وکٹ پر 156 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا لیکن یہ اسکور ایسا نہیں تھا جو ممبئی کے لئے چیلنجنگ ثابت ہوتا۔ ممبئی نے 18.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 157 رن بناکر خطاب اپنے نام کرلیا۔ پہلی مرتبہ فائنل کھیل رہی دہلی کا نیا آئی پی ایل چیمپئن بننے کا خواب ٹوٹ گیا۔ 

ممبئی نے آئی پی ایل کے 13 ایڈیشن میں پانچویں مرتبہ  یہ اعزاز حاصل کیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ آئی پی ایل میں اس کے  مقابلہ کی کوئی اور ٹیم نہیں ہے۔ ممبئی کا یہ چھٹا فائنل تھا جس میں اس نے پانچ بار خطاب جیتا ہے۔ ممبئی نے 2020 سے پہلے  2013 ، 2015 ، 2017 اور 2019 میں  خطاب اپنے  نام کیا تھا۔ ممبئی نے پہلے کوالیفائر میں دہلی کو باآسانی شکست دی تھی اور فائنل میں بھی دہلی کو  اسی انداز  میں شکست دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK