Inquilab Logo

ممبئی انڈینس آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا کھیل بگاڑ سکتی ہے

Updated: May 09, 2022, 2:07 PM IST | Agency | Navi Mumbai

ممبئی انڈینس کی ٹیم ٹورنامنٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے لیکن کولکاتا کی امیدیں قائم ہیں۔ ریورس میچ میں کولکاتا نے ممبئی انڈینس کو شکست دی تھی اور وہ ایسی ہی کارکردگی دُہرانا چاہے گی

Mumbai captain Rohit Sharma and Kolkata captain Shreyas Iyer.Picture:INN
ممبئی کے کپتان روہت شرما اور کولکاتا کے کپتان شریس ایّر ۔ تصویر: آئی این این

ممبئی انڈینس کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر ہوچکی ہے اور وہ اب دیگر ٹیموں کا کھیل بگاڑ سکتی ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں روہت شرما کی ٹیم کو صرف ۲؍ میچوں میں کامیابی ملی ہے اور وہ اس وقت ۱۰؍ٹیموں کے ٹیبل پر ۱۰؍ویں نمبرپر ہے۔ پیر کو یہاں کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے ہوگا۔ کولکاتا کی امیدیں اب بھی لیگ میں برقرار ہیں اور ممبئی انڈینس کولکاتا کی ٹیم کا کھیل بگاڑ سکتی ہے۔  اس سیزن میں کولکاتا کی ٹیم نے اپنی ٹیم کے ساتھ بہت زیادہ تجربے کئے ہیں اور یہ حکمت عملی ناکام رہی ہے۔ اس نے اوپننگ  میں بہت سے کھلاڑیوں کو موقع دیا جس کے نتیجہ میں ٹیم کو ناکامی برداشت کرنی پڑی۔ گز شتہ میچ میں اسے لکھنؤ سپر جائنٹس کے ہاتھوں ۷۵؍ رن کی شرمناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ اس ہا رکے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم ممبئی انڈینس کا مقابلہ کرنے والی ہے۔ دوسری طرف ممبئی انڈینس کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ اس نے گزشتہ میچ میں اس آئی پی ایل کی نئی اور مضبوط ٹیم گجرات ٹائٹنس کو ۵؍ رن سے شکست دی تھی۔ اس  میچ میں ایشان کشن، کپتان روہت شرما اور ٹم ڈیوڈ نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے مضبوط حریف کو قریبی میچ میں شکست دی تھی۔  روہت شرما کی ٹیم آئی پی ایل ۱۵؍ کے پلے آف دی کی دوڑ سے پہلے ہی بار ہوچکی ہے۔ اس کے ۱۰؍ میچوں میں ۲؍ جیت کے ساتھ ۴؍پوائنٹس ہیں۔ اگر روہت شرما کی ٹیم اپنے سبھی میچ جیت بھی جاتی ہے تو اس کے ۱۲؍پوائنٹس ہو ںگے ۔ اس کا سبھی میچ جیتنا مشکل ہے۔ بہرحال یہ ٹیم دیگر ٹیموں کا کھیل بگاڑ سکتی ہے۔  ۲؍مرتبہ کی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم شریس ایّر کی کپتانی میں اچھانہیں کھیل سکی ہے۔ گزشتہ میچ میں شکست کے بعد وہ ٹیبل پر ۸؍ ویں نمبر پر آگئی ہے۔اس کے اب ۳؍ میچ باقی ہیں اور سبھی میچ جیتنے کے بعد اس کے ۱۴؍ پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔ فی الحال اس کے ۱۱؍ میچوںمیں ۸؍ پوائنٹس ہیں اوردیگر ٹیموں کے مقابلے کے نتائج پر اس کی امید قائم ہے۔ اس کا پلے آف میں پہنچنا مشکل ہے پھر بھی اس کی امیدیں قائم ہیں۔ اس سیزن کے ریورس میچ میں کولکاتا نائٹ نے ممبئی انڈینس کو ۵؍وکٹ سے شکست دی تھی اور کولکاتا کی ٹیم ایک بار پھر ایسی ہی کارکردگی پیر کے میچ میں بھی دُہرانا چاہے گی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK