Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Updated: August 29, 2026, 12:47 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کے اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ۴؍اور ۵؍ ستمبر کو بلجیم کے برسلز میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ فائنل ۲۰۲۶ء کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Indian athlete Neeraj Chopra. Picture: INN
ہندوستانی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ۴؍اور ۵؍ ستمبر کو بلجیم کے برسلز میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ فائنل ۲۰۲۶ء کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نیرج نے پورے سیزن میں ۱۲؍ پوائنٹس حاصل کرکے ۶؍ کھلاڑیوں پر مشتمل فائنل میں جگہ بنائی۔پولینڈ کے ڈیوڈ ویگنر اور جرمنی کے ریو ۲۰۱۶ءاولمپک چمپئن تھامس روہلر نے ڈائمنڈ لیگ جیولن تھرو اسٹینڈنگ میں ۱۰۔۱۰؍پوائنٹس حاصل کئے۔ ویگنر نے زیورخ ڈائمنڈ لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ۶؍ پوائنٹس حاصل کئے جبکہ روہلر آٹھویں نمبر پر رہے اور ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ اس طرح دونوں نیرج سے ۲؍ پوائنٹ پیچھے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھئے: سری لنکا کے رومیش پتھیراگے کی ’سنہری‘ کارکردگی برقرار

نیرج نے رواں سیزن میں مردوں کے جیولن تھرو کے ۵؍ ڈائمنڈ لیگ مقابلوں میں سے صرف ۲؍ میں حصہ لیا۔ انہوں نے جون میں دوحہ میں ۸۵ء۶۹؍میٹر کی تھرو کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرکے ۵؍ پوائنٹس حاصل کئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے لوزان میں ۸۸ء۰۵؍میٹر کی سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے ۷؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ یہی ۱۲؍ پوائنٹس انہیں فائنل میں جگہ دلانے کے لئے کافی ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے: برازیل اور یوروگوئے کیخلاف کھیلنا ہندوستان کیلئے تاریخی موقع

ڈائمنڈ لیگ کی ہر جیولن تھرو مقابلے میں ٹاپ ۸؍ کھلاڑیوں کو پوائنٹس دئیے جاتے ہیں۔ فاتح کو۸؍ جبکہ آٹھویں نمبر کے کھلاڑی کو ایک پوائنٹ ملتا ہے۔ سیریز کے اختتام پر پوائنٹس کی بنیاد پر ٹاپ ۶؍ کھلاڑی فائنل کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں جبکہ پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں سیزن کی بہترین قانونی تھرو کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے۔نیرج نے مسلسل پانچویں بار ڈائمنڈ لیگ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ انہوں نے ۲۰۲۲ء میں یہ خطاب جیتا تھا جبکہ ۲۰۲۳ءسے ۲۰۲۵ء تک مسلسل ۳؍ برس رنر اپ رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK