Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیہا دھوپیا کی پہلی انٹرنیشنل فلم’’۵۲؍ بلیو‘‘ لندن انڈین فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی

Updated: July 08, 2026, 1:24 PM IST | Mumbai

اداکارہ نیہا دھوپیا اپنے کریئر کی ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے جا رہی ہیں۔ نیہا دھوپیا کی پہلی انٹرنیشنل فیچر فلم’’۵۲؍ بلیو‘‘ کا یورپی پریمیئر ۹؍ جولائی کو برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ (بی ایف آئی) ساؤتھ بینک میں ہوگا اور اسی کے ساتھ یہ فلم باوقار لندن انڈین فلم فیسٹیول کا افتتاح کرے گی۔

Neha Dhupia.Photo:INN
نیہا دھوپیا۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ نیہا دھوپیا اپنے کریئر کی ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے جا رہی ہیں۔ نیہا دھوپیا کی پہلی انٹرنیشنل فیچر فلم’’۵۲؍ بلیو‘‘ کا یورپی پریمیئر ۹؍ جولائی کو برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ (بی ایف آئی) ساؤتھ بینک میں ہوگا اور اسی کے ساتھ یہ فلم باوقار لندن انڈین فلم فیسٹیول کا افتتاح کرے گی۔
فلم کے ٹریلر اور ابتدائی جھلکیوں کو ناظرین اور مبصرین سے شاندار ردعمل ملا ہے۔ خاص طور پر نیہا دھوپیا کی بہترین اداکاری اور ان کے نئے اوتار کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ اپنی جذباتی کہانی کی وجہ سے’’۵۲؍بلیو‘‘ اس سال فیسٹیول کی سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ فلم کے تعلق سے جوش و خروش اس لیے بھی بڑھ گیا ہے کیونکہ دنیا کے مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی بھی اس پروجیکٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے فلم کو بین الاقوامی سطح پر اور بھی زیادہ پہچان مل رہی ہے۔ اس کی جذباتی کہانی اور عالمی اپیل نے اسے فلم فیسٹیول سرکٹ میں ایک خاص پہچان دلائی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی ’’ماتر بھومی‘‘ نئی مشکل میں، سینسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ تاحال نہ مل سکا

نیہا دھوپیا فلم کے گرینڈ پریمیئر میں لندن میں مشہور اداکار عادل حسین اور فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گی۔ اس پریمیئر میں دنیا بھر سے فلمی شائقین، انڈسٹری کی معروف شخصیات اور ساؤتھ ایشین سنیما سے جڑے لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ اس خاص موقع پر نیہا دھوپیا نے کہا کہ ’’۵۲؍بلیو‘‘ میرے لیے ہمیشہ بے حد خاص فلم رہے گی کیونکہ یہ میرا پہلا انٹرنیشنل پروجیکٹ ہے۔ اتنے باوقار فیسٹیول کا افتتاح اس فلم سے ہونا میرے لیے کسی خواب کی تعبیر جیسا ہے۔ ایک فنکار کے طور پر ہم ہمیشہ ایسی کہانیوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو ہم پر جذباتی طور پر اثر جائیں، ہمیں چیلنج کریں اور شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی ہمارے ساتھ رہیں۔ اس فلم نے میرے ساتھ بالکل ایسا ہی کیا۔ ٹریلر کو جس طرح کا پیار ملا ہے، خاص کر میرے کردار اور میری پرفارمنس پر، اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ اس سے یہ اعتماد ملتا ہے کہ ناظرین فلم کے جذبات سے جڑ رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:سنجو سیمسن کو ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا گیا ہے


انہوں نے کہا کہ ’’بی ایف آئی ساؤتھ بینک جیسے باوقار اسٹیج پر ہمارا یورپی پریمیئر ہونا پوری ٹیم کے لیے فخر کی بات ہے۔ عادل حسین جیسے بہترین فنکاروں اور پوری ٹیم کے ساتھ اس لمحے کو شیئر کرنا اسے اور بھی یادگار بنا دیتا ہے۔ لیونل میسی جیسے عالمی شہرت یافتہ نام کا اس فلم سے جڑنا بھی ہمارے پروجیکٹ کے لیے بڑی کامیابی ہے اور اس سے فلم کو بین الاقوامی سطح پر خاص پہچان ملی ہے۔ اب میں لندن میں ناظرین کا ردعمل دیکھنے اور ان تمام لوگوں کے ساتھ اس سفر کا جشن منانے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں جنہوں نے’’۵۲؍بلیو‘‘ کو حقیقت کا روپ دینے میں اپنا تعاون دیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر لگاتار بڑھتی ہوئی بحث کے درمیان’’۵۲؍بلیو‘‘ سے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں شاندار شروعات کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ فلم اپنے عالمی سفر کا ایک مضبوط آغاز کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK