Inquilab Logo

تین سو ۵۰ ویں جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ کا سیریز پر قبضہ

Updated: February 08, 2020, 4:19 PM IST | Agency | Auckland

مارٹن گپٹل (۷۹) اور راس ٹیلر (ناٹ آوٹ ۷۳) کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی  سے نیوزی لینڈ نے  ہندوستان کو آج دوسرے ون ڈے میچ میں ۲۲ رنز سے شکست دے کر  دو۔صفر سے سیریز پرناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی یہ اس کی ون ڈے تاریخ میں ۳۵۰ ویں  جیت ہے۔

مارٹن گپٹل نے نصف سنچری بنائی۔ تصویر : پی ٹی آئی
مارٹن گپٹل نے نصف سنچری بنائی۔ تصویر : پی ٹی آئی

آکلینڈ : مارٹن گپٹل (۷۹) اور راس ٹیلر (ناٹ آوٹ ۷۳) کی نصف سنچری اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی  سے نیوزی لینڈ نے  ہندوستان کو آج دوسرے ون ڈے میچ میں ۲۲ رنز سے شکست دے کر  دو۔صفر سے سیریز پرناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی یہ اس کی ون ڈے تاریخ میں ۳۵۰ ویں  جیت ہے۔
نیوزی لینڈ نے گپٹل کے ۷۹ گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ۷۹ اور ٹیلر کے ۷۴ گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے سے ۷۳ رن کی بدولت ۵۰ اوور میں آٹھ وکٹ پر ۲۷۳ رن بنائے تھے جس کے جواب میں  ہندوستانی ٹیم ۳ء۴۸ اوور میں ۲۵۱ رن ہی بنا سکی۔
ہندوستان  کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے ۷۳ گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ ۵۵ رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ  کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کے علاوہ شريس ایئر نے ۵۷ گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکے کی مد د سے ۵۲ رن بنائے۔
ہندوستان  کی اننگز میں نوديپ سینی نے ۴۵، پرتھوی  شا نے ۲۴، شاردل ٹھاکر نے ۱۸، کپتان وراٹ کوہلی نے ۱۵، کیدار جادھو نے نو، لوکیش راہل نے چار اور مینک اگروال نے تین رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے ۴۱ رنز، کائل جیميسن نے ۴۲ رنز، کولن ڈی گرینڈهوم نے ۵۴ رنز اور ہمیش بینیٹ نے ۵۸ رن دے کر دو دو وکٹ لئے جبکہ جیمز نيشم کو ۵۲ رن پر  ایک وکٹ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK