• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیو کا آئی پی او آئے گا، بینکروں کو ویلویشن۱۷۰؍ ارب ڈالر تک ہونے کی توقع

Updated: November 06, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کی ویلیویشن ۱۷۰؍ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ انویسٹمنٹ بینکرز کا خیال ہے کہ کمپنی کی ممکنہ تشخیص اسے ہندوستان کی دو یا تین بڑی کمپنیوں میں جگہ دے سکتی ہے۔ یہ تعداد بھارتی ایئرٹیل جیسی کمپنیوں سے بھی زیادہ ہے۔

Jio IPO.Photo:INN
جیو آئی پی او۔تصویر:آئی این این

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کی  ویلیویشن ۱۷۰؍  ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ انویسٹمنٹ بینکرز کا خیال ہے کہ کمپنی کی ممکنہ تشخیص اسے ہندوستان کی دو یا تین بڑی کمپنیوں میں جگہ دے سکتی ہے۔ یہ تعداد بھارتی ایئرٹیل جیسی کمپنیوں سے بھی زیادہ ہے۔  ایئر ٹیل کی موجودہ  ویلیو   تقریباً۷ء۱۲؍ لاکھ کروڑ(۱۴۳؍  ارب ڈالر) ہے۔  جیو  پلیٹ فارم لمیٹڈ کاآئی پی او۲۰۰۶ء کے بعد سے ریلائنس سے وابستہ کسی بڑے ادارے کا پہلا پبلک آفر ہوگا۔ ریلائنس پیٹرولیم کو ۲۰۰۶ء میں درج کیا گیا تھا۔ 
بلومبرگ کے مطابق انویسٹمنٹ بینکرز نے  جیو کے لیے۱۳۰؍  ارب ڈالر سے۱۷۰؍  ارب ڈالر کی قیمت تجویز کی ہے۔ فی الحال بات چیت جاری ہے اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ۲۷؍ ستمبر کو آئی سی آئی سی آئی سیکورٹیز، ملک کے ایک سرکردہ بروکریج ہاؤس نے  جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کی ایکویٹی ویلیو کو۱۴۸؍  ارب ڈالر تک اپ گریڈ کیا تھا۔ 
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے اگست میں کہا تھا کہ  جیو کی لسٹنگ ۲۰۲۶ء کی پہلی ششماہی میں ہو سکتی ہے۔ امبانی۲۰۱۹ء سے  ہی جیو کے ممکنہ آئی پی او کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ۲۰۲۰ء میں، میٹا پلیٹ فارم ( فیس بُک) اور  الفا بیٹ( گوگل)جیسی کمپنیوں نے  جیو میں ۱۰؍  ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔ ستمبر کے آخر تک،  جیو کے تقریباً ۵۰۶؍  کروڑ سبسکرائبرز تھے اور فی صارف اوسط آمدنی (اے آر پی یو )۴ء۲۱۱؍ روپے  تھی۔ اس معاملے پر ریلائنس کی طرف سے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایس بی آئی فنڈز کا آئی پی او آئے گا، آئندہ سال مکمل ہونے کی امید

 منڈیوں میں اب تک۷۶۳۵۱۵؍ ٹن دھان کی آمد: اگروال
پنجاب میں جالندھر کے نائب کمشنر ڈاکٹر ہمانشو اگروال نے جمعرات کے روز ضلع کی اناج منڈیوں میں جاری دھان کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں خریدی گئی فصل کے کسانوں کو گزشتہ شام تک ۱۷۹۳؍ کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائی جا چکی ہے۔ یہاں ضلع انتظامیہ کمپلیکس میں ضلع خوراک و شہری فراہمی، ضلع منڈی بورڈ اور زرعی محکمے کے افسران کے ساتھ اجلاس کے دوران نائب کمشنر نے دھان کی خریداری کے عمل کو مناسب طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ۹۷؍فیصد فصل کی لفٹنگ ہوچکی ہے لیکن ۱۰۰؍فیصد لفٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے مزید محنت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK