Inquilab Logo

نکہت زرین نےعالمیش چمپئن کو ہراکر کوارٹرفائنل میں قدم رکھا

Updated: March 19, 2021, 11:25 AM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کی خاتون مکے باز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ چمپئن ایکاتیرنا کو دھول چٹا دی

 Match referee declares Indian boxer the winner.Picture:INN
میچ ریفری ہندوستانی مکے باز کو فاتح قرار دیتے ہوئے۔۔تصویر :آئی این این

  ہندوستانی مکے باز نکہت زرین  ترکی کے استنبول میں جاری بوسفورس مکے بازی مقابلے میں موجودہ عالمی چمپئن پلٹسیوا ایکاتیرنا کو شکست دے کر ۵۱؍کلوگرام کیٹگری کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ ایشین چمپئن شپ کی برونز میڈلسٹ زرین نے ٹورنامنٹ کے دوسرے دن بڑاالٹ پھیر کرتے ہوئے روسی مکے باز کوصفر۔۵؍سے کراری شکست دی۔ زرین کا اب کوارٹر فائنل میں ۲؍بار کی سابق عالمی چمپئن قزاخستان کی مکے باز کی جیبے ناظم سے مقابلہ ہوگا۔ زرین کے علاوہ ۲۰۱۳ءکے ایشین چمپئن شیوا تھاپا، سونیا لاٹھر اور پروین نے اپنے اپنے مقابلوں میں جیت حاصل کرکے آخری۸؍ مقابلوں میں جگہ بنالی۔آسام کے مکے باز تھاپا نے قزاخستان کے سمگلو باگھتیوف کو۲۔۳؍سے شکست دے کر مردوں کے ۶۳؍کلوگرام کیٹگری کے آخری ۸؍ میں جگہ بنائی جبکہ عالمی چمپئن  شپ کی برونز میڈلسٹ لاٹھر (۵۷) اور پروین (۶۰) نے مقامی مکے بازوں سسرمینیلی تنگسیناز اور اوزیول ایسرا کو  صفر۔پانچ سے ہراکر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔
 اس درمیان دریودھن نیگی (۶۹)، برجیش یادو (۸۱) اور کرشن شرما (۹۱+) کو ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK