انڈیااتحاد کے لیڈروں کی چائے پارٹی کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ،مودی ، شاہ اور گیانیش کمار کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم۔
EPAPER
Updated: October 14, 2026, 2:33 PM IST | Agency | New Delhi
انڈیااتحاد کے لیڈروں کی چائے پارٹی کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ،مودی ، شاہ اور گیانیش کمار کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم۔
راہل نے کہا کہ یہ لڑائی کسی سیاسی جماعت کے مفاد کے لئے نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے عوام اور ان کے مستقبل کے لئے ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ اس سازش کے اصل ذمہ دار وزیر اعظم مودی ہیں، جبکہ امیت شاہ اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور دیگر افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ایک خاتون کا بھی ذکر کیا جو ان کے بقول اس وقت دہرادون میں چھپی ہوئی ہیں(راہل نے اس خاتون کا نام نہیںبتایا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ڈائریکٹر جنرل سیما کھنہ ہو سکتی ہیں )۔راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کی جدوجہد فوری طور پر ختم ہونے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی آج، کل، چند ماہ یا ایک دو سال میں ختم نہ بھی ہو، تب بھی ان کی ٹیم اپنے آخری مقصد کے حصول تک آگے بڑھتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آئندہ حکمت عملی ظاہر نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس سے منصوبے کی رازداری اور حیرت کا عنصر ختم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس سے ملکارجن کھرگے ، تیجسوی یادو ، سنجے رائوت اور نیہا بورا نے بھی خطاب کیا۔ ان لیڈروںنے بھی وہی باتیں دہرائیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے جمہوریت ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف پوری اپوزیشن متحد رہے گی۔