Inquilab Logo

پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی۲۰؍ میں ۱۰؍ وکٹ سے شکست دے دی

Updated: September 24, 2022, 12:57 PM IST | Agency | Karachi

پاکستانی اوپنرس بابراعظم اور محمد رضوان نے ۲۰۳؍ رن کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے سنچری اور رضوان نے نصف سنچری بنائی

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

سیریز کے دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں پاکستان نے۲۰۰؍ رن کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کو۱۰؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔کپتان بابراعظم نے کریئر کی دوسری سنچری بنائی۔پاکستانی اوپنرس بابراعظم اور محمد رضوان نے ۲۰۳؍ رن کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ کپتان بابراعظم۱۱۰؍ رن اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ۸۸؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے۔ پاکستانی ٹیم کے اوپنرس انگلش بولرس پر میچ کے شروع سے ہی حاوی رہے۔ بابر اعظم ٹی ۲۰؍ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے جبکہ اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف۱۲۲؍ رن کی اننگز۲۰۲۱ء میں کھیلی تھی۔ ٹی ۲۰؍ میں پاکستان نے دوسری مرتبہ ۱۰؍ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی ہے۔ اس سے قبل  پاکستان نے ۲۰۲۱ء کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستان کو۱۰؍ وکٹوں سے شکست دی تھی۔  انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورس میں ۵؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۹۹؍ رن بنائے، کپتان معین علی جارحانہ اننگز کھیل کر۵۵؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے۔ انگلش اوپنرس نے پہلے وکٹ کی شراکت میں۴۲؍  رن بنائے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے تیز گیندباز شاہنواز دھانی نے یکے بعد دیگرے ۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK