Inquilab Logo

پیرس سینٹ جرمین ، آنجیرس فٹبال کلب کو شکست دے کرلیگ وَن میں سرفہرست

Updated: January 18, 2021, 1:29 PM IST | Agency | Angers

فرانس کی گھریلو فٹبال لیگ لیگ وَن میں پیرس سینٹ جرمین نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اس نے سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ میں مغربی فرانس کے فٹبال کلب کو آنجیرس کو اس کے ہی میدان پر صفر ۔ایک سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

  فرانس کی گھریلو فٹبال لیگ لیگ وَن میں پیرس سینٹ جرمین نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اس نے سنیچر کی دیر رات ہونے والے میچ میں مغربی فرانس کے فٹبال کلب کو آنجیرس کو اس کے ہی میدان پر صفر ۔ایک سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ آنجیرس کےدفاعی کھلاڑیوںنے اس میچ میں قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فرسٹ ہا ف میں کوئی گول نہیں ہونے دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں پیرس کے فٹبال کلب کو گول کرنے کا موقع ملا اور اس کے کھلاڑی لیون کُرزاوا نے گول کرکے صفر۔ ایک کی برتری حا صل کرلی جوکہ میچ ختم ہونے تک برقرا ررہی۔ اس میچ میں نیمار ، ویراٹی اور ڈی ماریا جیسے اسٹار کھلاڑی بھی پیرس کیلئے گول کرنے میں ناکام رہے ۔ اس فتح کے بعد پیرس سینٹ جرمین نے لیگ وَن کے پوائنٹ ٹیبل میں لیون کو بے دخل کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کے ۲۰؍میچوں میں ۴۲؍پوائنٹس ہیں جبکہ لیون کلب کے ۱۹؍میچوں میں ۴۰؍پوائنٹس ہیں۔   

football Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK