Inquilab Logo

انٹر میلان فٹبال کلب نے اپنا۲۰؍ واں سیری اے خطاب جیتا

Updated: April 24, 2024, 1:36 PM IST | Agency | Rome

اٹلی کی گھریلو لیگ سیری اے کے میلان ڈربی میچ میں انٹر نے اے سی کو ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔ لیگ ختم ہونے میں ۶؍راؤنڈ باقی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

انٹر میلان فٹبال کلب نے ڈربی مقابلے میں اے سی میلان فٹبال کلب کو۱۔ ۲؍ گول سے شکست دے کر اپنا۲۰؍ واں سیری اے خطاب جیت لیا۔ ساتھ ہی اس میچ میں آخری لمحات میں ۳؍ کھلاڑیوں کو بھی میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ دوسری پوزیشن پر رہنے والے اے سی میلان پر۱۴؍ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ اور صرف ۶؍ راؤنڈ پہلے ہی انٹرمیلان نے چمپئن شپ پر قبضہ کرلیا۔ انٹر میلان اپنی۲۰۲۱ء چمپئن شپ کی کامیابی کو دُہرانے کے مقصد سے میدان پر اتراتھا اور اس نے خطاب جیت کر اسے صحیح ثابت کردکھایا۔ 
 سان سیرو میں پیر کے میچ میں داخل ہوتے ہوئے انٹر میلان نے لاؤٹارو مارٹنیز اور مارکس تھورام کے ساتھ ایک مضبوط لائن اپ میدان میں اتارا، جب کہ اے سی میلان نے رافیل لیو کو واحد اسٹرائیکر کے طور پر ریلیز کر دیا، ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق اولیور جیرو کو بینچ پر کھڑا کرنے کا انتخاب کیا۔ انٹر میلان نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی گرفت مضبوط رکھی اور میچ کے ۱۸؍ویں منٹ میں گول کرنا شروع کر دیا۔ انٹر میلان کے لئے پہلا گول فرانسسکو ایسربی نے۱۸؍ویں منٹ پر کیا۔ چند منٹوں کے بعدہی اے سی میلان فٹبال کلب کو برابری کا موقع ملا لیکن وہ گنوا بیٹھے۔ وقفے کے بعد انٹر میلان نے برتری کو دُگنا کر دیا، جب۴۹؍ویں منٹ میں مارکس تھورام نے ٹیم کا دوسرا گول کر کے اسکور۰۔ ۲؍گول کر دیا۔ میلان کی جانب سے کھلاڑیوں نے جارحانہ رویہ ضرور اپنایا لیکن اس کا فائدہ ٹیم کو نہیں ملا۔ اس کے بعد اے سی میلان نے جیرو اور نوح اوکافور کو میدان میں اتارا اور۸۰؍ویں منٹ میں ان کی کوششوں کو کامیابی ملی، جب فیکایو توموری (۸۰؍ویں منٹ `) نے ٹیم کیلئے پہلا گول کرکے اسکور ۱۔ ۲؍گول کردیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK