Inquilab Logo

ڈبلیو ٹی سی فائنل کیلئے منتخب کی گئی ایک مضبوط ہندوستانی ٹیم : پارتھیو پٹیل

Updated: May 13, 2021, 1:17 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے سابق وکٹ کیپر نے کہا: منتخبہ ٹیم ہر لحاظ سے مضبوط ہے اور اس میں اچھے بولرس اور بلے بازہیں

Parthiv Patel.Picture:INN
پارتھیو پٹیل۔تصویر :آئی این این

سابق ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی ٹیسٹ چمپئن  شپ فائنل کے لئے منتخب کی گئی ہندوستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ حقیقت میں مضبوط ٹیم ہے اور ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے مقابلے میں سبھی  پہلوؤں کا خیال رکھا گیا ہے۔  پارتھیو نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کنیکٹیڈ میں ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ تیزگیندبازی کی بات کریں تو ہمیں جسپریت بمراہ، ایشانت شرما اور محمدسمیع جیسے تجربہ کارگیندباز ملے ہیں اور اگر ان میں کوئی دو فٹ نہیں ہوتے ہیں تو محمد سراج اور امیش یادو بھی متبادل کے طور پر موجود ہیں۔ ٹیم میں کافی گہرائی ہے۔ اگر ہم بلے بازوں کے بارے میں بات کریں تو ہمارے پاس روہت شرما، شبھمن گل ، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، چتیشور پجارا اور رشبھ پنت جیسے بہترین بلے باز ہیں جو انگلینڈ میں شاندار بلے بازی کرسکتے ہیں۔  ٹیم انڈیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ان سبھی بلے بازوں نے رن بنائے ہیں اور ٹیم کے پاس لوکیش راہل کی شکل میں ایک ایکسٹرا بلے باز بھی ہے۔ اکشرپٹیل بھی ٹیم میں موجود ہیں ۔ وہ رویندر جڈیجا کی جگہ ٹیم میں آئے تھے اور کبھی بھی ٹیم میں جڈیجا کی کمی محسوس نہیں ہونے دی اور اب رویندر جڈیجا اور روی چندرن اشون کی بھی واپس آئے ہیں، اس لئے مجھے لگتا ہے یہ ٹیم واقعی مضبوط ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK