Inquilab Logo

بھارت کیسری دنگل میں چار سو پہلوانوں کی شرکت

Updated: January 20, 2020, 8:30 AM IST | Agency | New Delhi

بھارت کیسری اور بھارت کمار دنگل یوم جمہوریہ کو دہلی یونیورسٹی کے شیام لال کالج شاہدرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تقریباً۴۰۰؍ قومی اور بین الاقوامی پہلوان حصہ لیں گے۔

بھارت کیسری دنگل۔ تصویر : آئی این این
بھارت کیسری دنگل۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : بھارت کیسری اور بھارت کمار دنگل یوم جمہوریہ کو دہلی یونیورسٹی کے شیام لال کالج شاہدرہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تقریباً۴۰۰؍ قومی اور بین الاقوامی پہلوان حصہ لیں گے۔دہلی یووا کھیل پروتساہن سنگھ  بھارت کیسری اور بھارت کمار دنگل منعقد کر رہا ہے۔ اس دنگل میں بھارت کیسری خطاب میں فاتح کو۲؍ لاکھ روپے، دوسری جگہ کو ایک لاکھ، تیسرے نمبر کو۵۱؍ہزار اور چوتھے مقام کو۳۱؍ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔
 بھارت  کمار میں پہلا انعام ایک لاکھ، دوسرا ۵۰؍ہزار، تیسرا ۳۱؍ہزار اور چوتھا ۲۱؍ ہزارروپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس مقابلے میں خواتین پہلوانوں کی بھی كشتيا ں کروائی جائیں گی۔ وزن ۲۵؍ جنوری کو شيام لال کالج میں ہوں گے۔ كشتي مقابلے  اولمپک قوانین کے مطابق میٹ پر ہوں گی۔ اس تقریب کی خاص بات غیر ملکی پہلوان ہوں گے جس میں ایران اور ازبکستان کے پہلوانوں کو بھی مدعو کیا گیا  ہے۔ اس تقریب میں گورو ، استاد، خلیفہ اور دیگر کھیل شخصیات کو نوازا بھی جائے گا۔ انعقاد کے مہمان خصوصی پدم شری اور اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار اور دروناچاریہ ایوارڈي  ستپال ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK