Inquilab Logo

پٹھان، ہربھجن نے عبدالصمد کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا

Updated: November 10, 2020, 11:35 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی کیپٹلس کے خلاف انڈین پریمیر لیگ کے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدر آباد کی جانب سے۱۶؍ گیندوں میں۳۳؍رن بنانے والے عبدالصمد کی بلے بازی کی سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے تعریف کرتے ہوئے عبدالصمد کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا ہے ۔

Abdul Samad.Picture :INN
عبدالصمد۔ تصویر:آئی این این

دہلی کیپٹلس کے خلاف انڈین پریمیر لیگ کے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدر آباد کی جانب سے۱۶؍ گیندوں میں۳۳؍رن بنانے والے عبدالصمد کی بلے بازی کی سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے تعریف کرتے ہوئے عبدالصمد کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا ہے ۔ میچ کے بعد عرفان پٹھان نے ٹویٹ کر کے صمد کو مبارکباد دی ہے۔عرفان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یقیناً حیدرآباد کی ٹیم کو میچ جیتنا چاہئے تھا لیکن مجھے عبد الصمد پر فخر ہے۔ انہوں نے خود کو ثابت کیا ہے۔ہربھجن سنگھ نے بھی صمد کے بارے میں ٹویٹ کیا ۔بھجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عبد الصمد مستقبل میں ایک بہت بڑا کھلاڑی بننے جارہے ہیں ، انہوں نے کچھ زبردست شاٹس کھیلے ، انریچ نورٹجے کے خلاف جو پل شاٹ کھیلا وہ حیرت انگیز تھا۔واضح رہے کہ عبدالصمد جموں و کشمیر سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ صمد سے قبل کشمیر سے پرویز رسول اور راسخ سلام وہ کھلاڑی رہ چکے ہیں جنہیں آئی پی ایل کھیلنے کا موقع ملا۔ دہلی کے خلاف میچ میں انریچ نورٹجے کی بولنگ پر عبدالصمد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا  اور۲؍چھکے لگائے۔ اس آئی پی ایل میں کشمیر کے اس بلے باز نے بمراہ ، کمنس اور ربادا جیسے  اچھے بولرس کے خلاف چھکے لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK