ہندوستانی جیولن تھرو اسٹاراور اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور جے ایس ڈبلیو اسپورٹس نے ۱۰؍ سالہ کامیاب شراکت داری کے بعد باضابطہ طور پر راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 05, 2026, 6:21 PM IST | New Delhi
ہندوستانی جیولن تھرو اسٹاراور اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور جے ایس ڈبلیو اسپورٹس نے ۱۰؍ سالہ کامیاب شراکت داری کے بعد باضابطہ طور پر راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ہندوستانی جیولن تھرو اسٹاراور اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور جے ایس ڈبلیو اسپورٹس نے ۱۰؍ سالہ کامیاب شراکت داری کے بعد باضابطہ طور پر راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیرج اب اپنی ذاتی ایتھلیٹ مینجمنٹ فرم ویل اسپورٹس (Vale Sports) شروع کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ریزرو بینک نے ۵۰؍ہزار کروڑ روپے کی سرکاری سیکیورٹیز خریدی
نیرج چوپڑا اور جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کا ساتھ ۲۰۱۶ء میں شروع ہوا تھا، جو ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ کی کامیاب ترین شراکت داریوں میں سے ایک ثابت ہوا۔ اس دہائی کے دوران نیرج نے ٹوکیو اولمپکس ۲۰۲۰ء میں ٹریک اینڈ فیلڈ میں ہندوستان کے لیے پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتا۔ورلڈ چیمپئن شپ ۲۰۲۳ء میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء میں چاندی کا تمغہ جیت کر اپنی برتری برقرار رکھی۔اپنے فیصلے پر روشنی ڈالتے ہوئے نیرج چوپڑا نے کہاکہ ’’گزشتہ ۱۰؍ سال ترقی، بھروسے اور کامیابیوں سے بھرپور رہے ہیں۔ میرے کریئر کی تعمیر میں جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کا کلیدی کردار رہا ہے اور میں ان کے تعاون کا ہمیشہ مشکور رہوں گا۔ اب میں اپنے سفر کے اگلے مرحلے میں انہی اصولوں کو ساتھ لے کر اپنی نئی فرم کا آغاز کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:نوواک جوکووچ کا اپنی ہی بنائی ہوئی اسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان
جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کے سی ای او دیویانشو سنگھ نے نیرج کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیرج کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا ۔نیرج چوپڑا کا اپنی مینجمنٹ فرم بنانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ اب بطور ایتھلیٹ نہ صرف میدان میں بلکہ کاروباری دنیا میں بھی خود مختار ہونا چاہتے ہیں۔