• Sun, 29 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

صدارتی الیکشن میں جموں کشمیر کے اراکین اسمبلی کا ووٹنگ کا حق بحال کرنے کی تجویز

Updated: November 29, 2026, 9:59 AM IST | New Delhi

۲۰۱۹ء میں ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگی کو دور کرنے کیلئے ۳۰؍ نومبر کو اس کیلئے بھی آئینی ترمیمی بل پیش کیا جائےگا۔

Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah. Photo: INN
جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ۔ تصویر: آئی این این

۲۰۱۹ءمیں  جموں کشمیر کی تنظیم نو کے بعد پیدا ہونے والی آئینی پیچیدگی کو دور کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے وہاں کی منتخب قانون ساز اسمبلی کے  اراکین  کاملک کے صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے کا حق بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کے۳۰؍نومبر سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں آئین میں ترمیم سے متعلق بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل۵۴؍میں تبدیلی کی جائے گی، جس میں صدر کے انتخاب کیلئے  الیکٹورل کالج کی تشکیل اور اس کے اراکین کی وضاحت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سوئزرلینڈ میں برفباری ہو تبھی خرید سکیں گے اومیگا سواچ کی منفرد اسنوپی گھڑی

اس ترمیم کے ذریعے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں کشمیر کو بھی اس دفعہ میں ریاستوں کے زمرے میں شامل کیا جائے گا۔ آرٹیکل ۵۴؍ کے موجودہ التزامات کے مطابق صدر کے انتخاب میں دونوں ایوانوں کے منتخب اراکین  پارلیمنٹ، ریاستی اسمبلیوں کے منتخب اراکین اور دہلی و پڈوچیری کی قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب اراکین ووٹ دیتے ہیں۔ تاہم۲۰۱۹ءمیں جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنائے جانے کے بعد اس کے منتخب  اراکین کی صدارتی انتخاب میں شرکت کے حوالے سے آئینی ابہام پیدا ہوگیا تھا۔ ماضی میں جب بھی جموں کشمیر میں منتخب اسمبلی موجود رہی، وہاں کے اراکین صدر کے انتخاب میں حصہ لیتے رہے ہیں۔  ۲۰۱۷ء کے صدارتی الیکشن میں پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد کے ارکان نے رام ناتھ کووند کے حق میں ووٹ دیا تھا، جبکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ارکان نے اپوزیشن امیدوار میرا کمار کی حمایت کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK