Inquilab Logo

آر سی بی کیخلاف میچ سے قبل پنجاب کی نظر دھون پر

Updated: April 20, 2023, 12:44 PM IST | Mohali

آئی پی ایل میں آج پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرزآمنےسامنے۔ شکھردھون زخمی ہوگئے تھے اور پنجاب کو ان کے جیسے جارح بلے باز کی ضرورت ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

 انڈین پریمیر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف جمعرات کو ہونے والے میچ سے پہلے، پنجاب کنگز اپنے کپتان شکھر دھون کی فٹنیس کیلئے دعا کرے گی کیونکہ انہیں ایک جارحانہ بیٹنگ لائن اپ کی اشد ضرورت ہے۔ فارم میں کھیلنے والے ۳۷؍ سالہ دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ۱۵؍ اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیل نہیں پائے تھے۔ ان کی جگہ انگلینڈکے آل راؤنڈر سیم کیورن کو شامل کیا گیا اور پنجاب نے ایکانا اسٹیڈیم میں ۲؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
 زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے پنجاب کیلئے اب تک سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ان کے علاوہ میتھیو شارٹ، ہرپریت سنگھ اور ایم شاہ رخ خان نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اگرچہ لکھنؤ کے مقابلے میںآرسی بی  ایک سخت حریف ہے اور کیورن جانتے ہیںکہ انہیں ڈوپلیسس کی ٹیم کو شکست دینے کیلئے بلے سے بھی تعاون کرنے کی ضرورت ہوگی۔ بلے بازکے طور پر ان کا خراب فارم تشویش کا باعث ہے کیونکہ وہ آخری میچ میں صرف  ۶؍رن ہی بنا سکے تھے۔ تاہم ان کے ۳؍ وکٹ نے کے ایل راہل کی ٹیم لکھنؤ کو ۸؍ وکٹ پر۱۵۹؍رن تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
 دھون کی موجودگی میں پنجاب کے پاس ایک مضبوط ٹاپ آرڈر ہے لیکن  ان کی فٹنیس پر سوالیہ نشان ہے، اس کے اوپننگ پارٹنر پربھسمرن سنگھ کو سمجھداری سے کھیلنا ہوگا۔ پربھسمرن (۴) اور ان کے نئے اوپننگ پارٹنر اتھروا ٹائیڈے (صفر) جلد آؤٹ ہو گئے۔تاہم پنجاب کی گیند بازی اب تک متاثر کن رہی ہے۔ارشدیپ سنگھ اور کیورن نے آگے سے قیادت کی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو ربادا نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پنجاب کے بلے باز، جو ۵؍ میچوں میں ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ۵؍ویں نمبر پر ہے، نے مایوس کیا ہے اور انہیں دھون کی سخت ضرورت ہے۔
 دوسری طرف آر سی بی کی قسمت اس کے حق میں نہیں ہے۔ کپتان ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گلین میکسویل نے چوتھے نمبر پر اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ ان کے بعد شہباز احمد، دنیش کارتک اور سویاش پربھودیسائی نے بھی اپنی قابلیت ثابت کی ہے لیکن وہ ٹاپ آرڈر میں تسلسل نہ ہونے سے مایوس ہوئے ہیں۔
 کوہلی (۶) اور مہیپال لومرور (صفر) چنئی سپر کنگز کے خلاف جلدآؤٹ ہوئے تھے۔ جیت کیلئے ۲۲۶؍رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ڈو پلیسس اور میکسویل نے اچھی کارکردگی پیش کی لیکن  ٹیم ۸؍ رن سے ہار گئی۔اب ٹیم ۵؍ میچوں میں ۴؍ پوائنٹس کے ساتھ ۸؍ویں نمبر پر ہے۔ اب اسے اپنا حوصلہ بڑھانے کیلئے کچھ اچھی فتوحات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK