Inquilab Logo

’’بے بی جان‘‘ کا ٹیزر ریلیز

Updated: February 05, 2024, 6:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ایٹلی کی ایکشن فلم ’’ بے بی جان‘‘ کے ٹیزرمیںورون دھون خطرنا ک تاثرات کے ساتھ نظرآئے۔ یہ فلم ۳۱؍ مئی ۲۰۲۴ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔’’بے بی جان‘‘ کاعارضی طور پر ’’وی ڈی ۱۸‘‘ رکھا گیا تھا۔

Varun Dhawan. Photo: INN
ورون دھون۔ تصویر : آئی این این

فلمساز ایٹلی نے اپنی آنے والی فلم کا ٹائٹل ریلیز کردیا ہے۔ ان کی اس فلم میں ورون دھون، کیرتی سوریش اور وامیقہ گبی مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔ پیر کو جیو چینل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیزر ریلیز کرتےہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔
فلم ’’بے بی جان‘‘ کو ۲۰۲۴ء کی سب سے بڑی ایکشن تفریح کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔ ٹیزر میں ورون کو اپنے دشمنوں سے لڑتے ہوئے ایکشن اورتار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کلپ میں ورون کے کردار کے ارد گرد ہتھیاروں اور فائرکے ساتھ میدان جنگ سے مشابہت رکھتا ہے ۔ گیم آف تھرونز کی طرح انہیں ایسی کرسی پر بیٹھتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے جس کے اردگرد بندوقیں نظرآرہی ہیں۔ ٹیزر میں کئی روایتی رقص بھی فلمائے گئے ہیں۔
یہ فلم ۳۱؍ مئی ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کا نام عارضی طور پر وی ڈی ۱۸؍ رکھا گیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار کالیس ہے جبکہ فلم کو ایٹلی اور مراد کھیٹانی نےپروڈیو س کیا ہے۔ ورون نے اس فلم کا اپ ڈیٹ سوشل میڈیا پر دیتے رہے ہیں۔ ان کے پاؤںپر بھی چوٹ آئی تھی جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ کی تھی۔
وامیقہ گبی نے فلم کا حصہ بننے پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’وی ڈی ۱۸؍ کا حصہ بننا میرے لئے ایک تھریلر تجربہ تھا، ایٹلی سر کی وژ نری میں ورون دھون اور کیرتی سریش جیسی غیرمعمولی صلاحیتوں کے ساتھ تعاون کرنا میرے لئے ایک تخلیقی صفت ہے جس میں دیکھنے کےلئے بےچین ہوں۔ میں ہمیشہ ۲۰۲۳ء کی شکر گزرا رہوں گی۔ یہ وہ سال ہے جس نے مجھے نئی چیزوں کی شروعات کی طرف راغب کیا اور میرے اگلے سال کے لئے سیٹ پر رہ کر سال کا اختتام کرنا واقعی سال کے لئے بہترین تھا۔ اس طرح کے لمحات مجھے یا د دلاتے ہیں کہ میں اپنے کام سے کیوں محبت کرتی ہوں، اور میں مداحوں کو اس فلم کا جادو دیکھنے کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرسکتی جو ہم نے اسکرین پر تخلیق کیاہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK