Inquilab Logo

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دی

Updated: April 27, 2024, 9:31 PM IST | Kolkata

جونی بیریسٹو ناٹ آؤٹ ۱۰۸، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ ۶۸؍ اور پربھسمرن سنگھ ۵۴؍رن کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگزشاندار کامیابی حاصل کی اور بڑے ہدف کو حاصل کرلیا

Jonny Bairstow. Photo:PTI
پنجاب کے جونی بریسٹو۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

جونی بیریسٹو ناٹ آؤٹ ۱۰۸، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ ۶۸؍ اور پربھسمرن سنگھ ۵۴؍رن کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین  پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کے ۴۲؍ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو   ۸؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍وکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب کی یہ ۹؍ میچوں میں تیسری جیت ہے۔ پنجاب کنگز کی ٹیم نے   ٹی۲۰؍ کی تاریخ  میں ابھی تک کے  بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  یہ جیت حاصل کی ہے۔ پنجاب کی ٹیم نے ۲۴؍ چھکے لگائے۔  وہیں کولکاتا  کی طرف سے ۱۸؍چھکے لگے۔
۲۶۲؍ رن  کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی جونی بیریسٹو اور پربھسمرن سنگھ کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لئے  ۶؍ اوور میں ۹۳؍ رن جوڑے۔ پربھسمرن سنگھ نے ۲۰؍ گیندوں پر۴؍چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے ۵۴؍ رن بنائے۔ انہیں سنیل نارائن نے رن آؤٹ کیا۔  ریلی روسو نے۱۶؍  گیندوں پر ایک چوکے اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۶؍  رن بنائے۔ جونی بیریسٹو نے ۴۸؍ گیندوں پر ۸؍چوکے اور ۹؍ چھکے لگاتے ہوئے  ناٹ آؤٹ۱۰۸؍ رن اننگز کھیلی۔ وہیں ششانک سنگھ نے بھی۲۸؍ گیندوں پر۲؍ چوکے اور ۸؍ چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ ۶۸؍ رن بنائے۔ پنجاب کنگز نے۱۸ء۴؍ اوور میں ۲؍ وکٹ پر۲۶۲؍ رن بنائے اور میچ ۸؍وکٹ سے جیت لیا۔ کولکاتا کی جانب سے واحد وکٹ سنیل نارائن نے حاصل کیا۔
آئی پی ایل کے کسی میچ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چاروں اوپننگ بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ مجموعی طور پر مردوں کے ٹی ۲۰؍ میچ میں یہ ۱۱؍واں موقع ہے۔
اس سے قبل فل سالٹ (۷۵) اور سنیل نارائن (۷۱) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے جمعہ کو انڈین پریمیر لیگ  (آئی پی ایل) کے۴۲؍ویں میچ میں پنجاب کنگز کو جیت کے لئے  ۲۶۲؍ رن کا ہدف دیا۔جمعہ کو یہاں ایڈن گارڈنس میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کیورن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی   کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے  اتری کولکاتا کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور سنیل نارائن نے  چوکے اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے ۱۳۸؍ رن کی شراکت قائم کی۔۱۱؍ویں اوور میں راہل چاہر نے سنیل نارائن کو جونی بیریسٹو کے ہاتھوں کیچ کروا کر پنجاب کو پہلی کامیابی دلائی۔ سنیل نے۳۲؍ گیندوں پر۹؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگا کر۷۱؍ رن بنائے۔ سیم  نے۱۳؍ویں اوور میں فل سالٹ کو بولڈ کیا۔ فل سالٹ نے۳۷؍ گیندوں پر۷۵؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۶؍ چوکے اور ۶؍ چھکے شامل تھے۔
آندرے رسل۱۲؍ گیندوں پر۲۴؍رن، کپتان شریاس ایّر۱۰؍ گیندوں پر ۲۸؍رن  اور رنکو سنگھ۵؍  رن ​​بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔   رمندیپ سنگھ ۶؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکاتا نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر۲۶۱؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔ کے کے آر نے پانچویں بار اس سیشن میں۲۰۰؍رن  کا اسکور عبور کیا۔۱۰؍ اوور میں انہوں نے اپنی تاریخ میں سب سے  زیادہ رن بنائے ہیں۔ پنجاب کیلئے ارشدیپ سنگھ نے ۲؍ وکٹ لئے۔ سیم کیورن، راہل چاہر اور ہرش پٹیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK