دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے جمعہ کو خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر فرنچ اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی امیدیں برقرار رکھیں۔
EPAPER
Updated: October 23, 2026, 9:05 PM IST | New Delhi
دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے جمعہ کو خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر فرنچ اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی امیدیں برقرار رکھیں۔
دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے جمعہ کو خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر فرنچ اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی امیدیں برقرار رکھیں۔ عالمی درجہ بندی میں ۱۱؍ ویں مقام پر موجود سندھو نے ارینا گرینڈ پیرس میں چینی تائپے کی عالمی نمبر ۱۷؍ چیو پِن چِیان کو۱۳۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍ سے شکست دی۔ چیو پِن چِیان کے خلاف سندھو کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ ایشین گیمز ۲۰۲۶ء میں بھی انہیں شکست دی تھی۔ سندھو نے اس سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس سے پہلے وہ جنوری میں ملائیشیا اوپن اور جون میں آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں، جبکہ جولائی میں جاپان اوپن کا خطاب جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھئے::بین اسٹوکس نے ایشیز میں واپسی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا
سندھو نے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلے گیم کے وقفے تک۵۔۱۱؍ کی برتری حاصل کی اور اسے آسانی سے اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں بھی سندھو نے ۰۔۷؍ کی برتری بنائی اور صرف ۳۹؍ منٹ میں میچ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں ہفتہ کو سندھو کا مقابلہ انڈونیشیا کی عالمی چیمپئن شپ کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی پُتری کوسوما وردانی یا جاپان کی ہِنا آکیچی سے ہوگا۔ بی ڈبلیو ایف سپر ۷۵۰؍ ٹورنامنٹ میں اب سندھو ہی ہندوستان کی واحد امید ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:چین میں دھوم مچانے کو تیار مارول کی فلم ’’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘
اس سے قبل جمعہ کو اسمتا چلیہا کو کوارٹر فائنل میں جاپان کی اولمپک تمغہ جیتنے والی نوزومی اوکوہارا کے ہاتھوں۱۰۔۲۱، ۲۱۔۱۷، ۱۶۔۲۱؍ سے شکست ہوئی۔ اسمتا نے پری کوارٹر فائنل میں تین بار کی عالمی چیمپئن اکانے یاماگوچی کو شکست دے کر اپنے کریئر کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی تھی اور اوکوہارا کے خلاف بھی سخت مقابلہ کیا۔ مردوں کے سنگلز میں آیوش شیٹی کے جمعرات کو چوٹ کے باعث میچ سے دستبردار ہونے کے بعد ہندوستانی مہم ختم ہوگئی تھی۔ اس سے قبل لکشیا سین بھی ابتدائی میچ سے پہلے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ مردوں اور خواتین کے ڈبلز میں ساتوک سائراج رنکی ریڈی-چراغ شیٹی اور ٹریسا جولی-گایتری گوپی چند بھی اپنے ابتدائی میچ ہار کر باہر ہوگئے۔