Inquilab Logo

سندھوکی شکست کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا ہے

Updated: February 02, 2020, 12:16 PM IST | Agency | Hyderabad

عالمی چمپئن پی وی سندھو کی شکست کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور انہیں پریمیر بیڈمنٹن لیگ (پي بي ایل) میں ایک بار پھر تائی زو ینگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این
پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این

 حیدرآباد : عالمی چمپئن پی وی سندھو کی شکست کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور انہیں پریمیر بیڈمنٹن لیگ (پي بي ایل) میں ایک بار پھر تائی زو ینگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلور ریپٹرس کی جانب سے کھیلنےوالی زوینگ نے جمعہ کو یہاں جی ایم سی باليوگي انڈور اسٹیڈیم میں پي بي ایل کے ۵؍ ویں سیزن کے میچ میں حیدرآباد ہنٹرس کی سندھو کو ۳؍ گیمز تک جاری رہنے والے مقابلے میں شکست دی۔ پہلا گیم ہارنے کے بعد بھی زو ینگ نے سندھو کو۱۵۔۱۱،۱۳۔۱۵،۹۔۱۵؍سے شکست دی تھی۔ 
 زو ینگ کی اس جیت کے ساتھ بنگلور نے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ینگ نے پہلے گیم میں صفر۔۳؍کی برتری حاصل کرلی۔ سندھو نے مسلسل ۳؍پوائنٹس لے کر اسکور برابر کیا اور پھر۵۔۶؍ کی برتری لینے کے بعد بریک میں۵۔۸؍کے اسکور کے ساتھ گئیں۔ سندھو بریک کے بعد زیادہ تیزی اور جارحیت سے کھیل رہی تھیں۔ انہوں نےاسکور۹۔۱۲؍کیا اور یہاں سے ینگ کیلئے واپسی مشکل ہو گئی۔
 دوسرے گیم میں سندھو نے پہلا پوائنٹ لیا جسے ینگ نے فوراً برابر کر لیا۔ اسکور یہاں سے برابری کا چلتا رہا۔۶۔۶؍پر آتے ہی سندھو نے مسلسل ۲؍ پوائنٹس لے کر بریک میں داخل ہوئیں۔  بریک بعد ینگ نے واپسی کی اور سندھو کو ۲؍پوائنٹس کے فرق سے شکست  ہرا کر میچ کو تیسرے گیم میں لے گئیں۔ تیسرے گیم میں ینگ غالب رہیں۔ وہ۳۔۶؍ سے آگے تھیں اور بریک میں۴۔۸؍ کے اسکور کے ساتھ گئیں۔ بریک کے بعد ینگ نے سندھو کو واپسی نہیں کرنے دی۔اس مقابلے میں یہ حیدرآباد کی تیسری شکست ہے۔ سندھو سے پہلے کھیلے جانےوالے ۲؍ اور مقابلوں میں حیدرآباد کو شکست ملی۔ دن کے پہلے مردوں کے  ڈبلز زمرے  کے میچ میں حیدرآباد کے بین لین اور ولادیمیر ایوانوف کی جوڑی کے سامنے بنگلور کے پینگ سون چان اور ریان اگنگ ساپرتو کی جوڑی  تھی۔ بنگلور نے یہ میچ۱۳۔۱۵، ۱۵۔۹،۱۲۔۱۵؍ سے اپنے نام کیا۔
 دن کا دوسرا میچ مردوں کے سنگلز زمرے کا تھا۔ بروس لیورڈیز سے توقع تھی کہ وہ بنگلور کے فاتح مہم کو جاری رکھیں۔ انہوں نے ٹھیک ایسا ہی کیا اور۳؍ گیمز  تک جاری رہنےو الے میچ میں حیدرآباد کے سوربھ ورما کو ۱۲۔۱۵،۱۵۔۱۰،۶۔۱۵؍ سے ہرا دیا۔ پہلے گیم میں سوربھ نے اچھا کھیلا اور پوائنٹس کے فرق کو زیادہ بڑھنے نہیں دیا۔ بریک میں بروس۶۔۸؍ کے اسکور کے ساتھ گئے۔ واپسی میں وہ گیم اپنے نام کرنے میں آسانی سے کامیاب رہے۔دوسرے گیم میں سوربھ زیادہ مسابقتی نظر آئے۔ آغاز میں اسکورایک۔ ایک تھا۔ بروس ایک بار پھر بریک میں۷۔۸؍کے ساتھ جانے میں کامیاب رہے لیکن اس بار لوٹتے ہوئے سوربھ نے اپنا پلڑا بھاری کر لیا۔ پہلے انہوں نے اسکور۹۔۱۱؍ کیا اور پھر۱۰۔۱۵؍ سے گیم اپنے نام کر  کے میچ کو تیسرے گیم میں لے گئے۔ تیسرے گیم میں سوربھ صرف ۶؍ پوائنٹس ہی لے پائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK