جمہوریہ چیک کی تجربہ کار ٹینس اسٹار کیرولینا موچووا نے قطر اوپن کے فائنل میں کنیڈا کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ۱۰۰۰؍ خطاب جیت لیا۔
EPAPER
Updated: February 15, 2026, 10:07 PM IST | Doha
جمہوریہ چیک کی تجربہ کار ٹینس اسٹار کیرولینا موچووا نے قطر اوپن کے فائنل میں کنیڈا کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ۱۰۰۰؍ خطاب جیت لیا۔
جمہوریہ چیک کی تجربہ کار ٹینس اسٹار کیرولینا موچووا نے قطر اوپن کے فائنل میں کنیڈا کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ۱۰۰۰؍ خطاب جیت لیا۔۲۰۱۹ء کے بعد یہ موچووا کی پہلی بڑی کامیابی ہے، جس نے ان کے طویل انتظار کو ختم کر دیا۔
۲۹؍ سالہ کیرولینا موچووا نے فائنل میں ۴۔۶؍ اور ۵۔۷؍ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے بعد وہ عالمی درجہ بندی میں ۱۹؍ ویں نمبر سے چھلانگ لگا کر۱۱؍ ویں نمبر پر پہنچ جائیں گی۔ میچ کے بعد ٹرافی وصول کرتے ہوئے موچووا کا کہنا تھاکہ ایک طویل عرصے بعد کوئی ٹورنامنٹ جیتنا بہت خوش آئند ہے۔ فتح کا یہ احساس دوبارہ محسوس کرنا واقعی اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے اپنی حریف ۱۹؍ سالہ وکٹوریہ مبوکو کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اتنی کم عمری میں اس طرح کی پختگی کے ساتھ کھیلنا ان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔
کنیڈا کی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو فائنل نہ جیت سکیں، لیکن اس ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی نے سب کو متاثر کیا۔ وہ پیر کو جاری ہونے والی نئی درجہ بندی میں دنیا کی ٹاپ ۱۰؍ کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گی۔ رواں سیزن میں وہ ۱۳؍ فتوحات کے ساتھ ویمنز ٹور پر سب سے زیادہ میچ جیتنے والی کھلاڑی ہیں۔مبوکو نے اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نتیجہ ان کی مرضی کے مطابق نہیں رہا، لیکن اس ٹورنامنٹ سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کیا امتیاز علی کی ’’ہیر رانجھا‘‘ میں روہت سراف ہیرو ہوں گے؟
اے ٹی پی دہلی اوپن ۲۰۲۶ء: نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے بہتریں موقع
اے ٹی پی دہلی اوپن ۲۰۲۶ء کے سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس کھلاڑی مانس دھامنے کا مقابلہ جاپان کے آٹھویں سیڈ ریو نوگوچی سے ہوگا۔ ڈی ایل ٹی اے کمپلیکس میں ۱۶؍سے ۲۲؍ فروری تک منعقد ہونے والے اس `اے ٹی پی چیلنجر۷۵؍ ایونٹ میں ۳۲؍ سنگلز کھلاڑی اور ۱۶؍ ڈبلز ٹیمیں اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھئے:محمد صلاح کو سعودی کلبوں کو فروخت کرنے کی تیاری
ہندوستان کے نمبر ون کھلاڑی سمت ناگل، جنہوں نے حال ہی میں ہالینڈ کے خلاف ڈیوس کپ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، اپنے سفر کا آغاز اسپین کے ڈیوڈ جورڈا سانچیز کے خلاف کریں گے۔ ۱۸؍سالہ دھامنے، جو حال ہی میں عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ۵۰۰؍ میں شامل ہوئے ہیں، ایک مشکل مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے حریف نوگوچی عالمی نمبر ۲۴۶؍ ہیں اور دو بار اے ٹی پی چیلنجر ٹائٹل جیت چکے ہیں۔