• Mon, 16 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا امتیاز علی کی ’’ہیر رانجھا‘‘ میں روہت سراف ہیرو ہوں گے؟

Updated: February 15, 2026, 8:06 PM IST | Mumbai

ہیر رانجھا اداکار:فلم ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ کے بعد امتیاز علی نے ایک اور لو اسٹوری کا اعلان کر دیا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فلمساز نے اپنی آنے والی فلم ’’ہیر رانجھا‘‘ کا اعلان کیا۔ جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

Rohit Saraf.Photo:INN
روہت سراف ۔تصویر:آئی این این

 ہیر رانجھا اداکار:فلم ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ کے بعد امتیاز علی نے ایک اور لو اسٹوری کا اعلان کر دیا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر فلمساز نے اپنی آنے والی فلم  ’’ہیر رانجھا‘‘ کا اعلان کیا۔ جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔ اسی دوران فلم کے لیڈ ایکٹر کے حوالے سے ایک  پیشرفت ہوئی ہے۔
امتیاز علی اور ایکتا کپور ۷؍ سال بعد دوبارہ ساتھ کام کر رہے ہیں۔’’لیلیٰ مجنوں‘‘جیسی کلٹ کلاسک فلم  بنانے کے بعد دونوں ایک اور محبت کی کہانی لے کر آ رہے ہیں، جس کا اعلان حال ہی میں کیا گیا۔ اس بار ان کی فلم کا نام ’’ہیر رانجھا‘‘ رکھا گیا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے دن  فلمسازوں نے فلم کا اعلان کرتے ہوئے ۵۰؍ سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ اعلان کے بعد سے ہی مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اس بار ہیرو اور ہیروئن کے کردار کون سے ستارے ادا کریں گے۔
امتیاز علی اور ایکتا کپور کی ’’ہیر رانجھا‘‘ کو ساجد علی  ڈائریکٹ کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ آنے والی فلم ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ کا دوسرا حصہ ہوگی۔ ۱۴؍ فروری کو کیے گئے اعلان میں اسٹار کاسٹ کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تھے، تاہم اب لیڈ ایکٹر کے بارے میں ایک اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔
ہیر رانجھا میں روہت سراف؟
ویرائٹی انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاسٹ کے بارے میں ابھی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، لیکن کہا جا رہا ہے کہ روہت سراف کو اس فلم میں رانجھا کے کردار کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے۔ روہت سراف عشق وشق دی باؤنڈ،مس میچڈ اور سنی سنسکاری کی تلسی کماری،  میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر چکے ہیں۔ اب رانجھا کے کردار میں وہ اپنے کریئر کے اب تک کے سب سے زیادہ جذباتی اور سنجیدہ کرداروں میں سے ایک ادا کرتے نظر آئیں گے اور فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘کی روشنی مجھ سے کافی ملتی جلتی ہے: مرونال ٹھاکُر

لیڈ اداکارہ کون ہوگی؟
اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ’’ ہیر رانجھا‘‘ کی لیڈ اداکارہ بھی فائنل کر لی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میکرز فلم میں ہیر کے کردار کے لیے ایک نئی اداکارہ کو لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں  تاہم ابھی اداکارہ کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ:بقا کی جنگ میں آسٹریلیا، سری لنکا کی سپر ۸؍پر نظر

’’ہیر رانجھا‘‘ دراصل ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ فرنچائز کا دوسرا حصہ ہے، جو محبت کی پرانی داستان کو نئے دور کے ناظرین سے جوڑے گا۔ یعنی کہانی قدیم ہوگی لیکن اسے جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی، لیکن جب ۲۰۲۴ء میں اسے دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تو فلم نے کافی توجہ حاصل کی اور۵۰ء۱۱؍ کروڑ روپے سے زائد کا کلیکشن کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK