Inquilab Logo

رافیل ندال نے چوتھی مرتبہ میکسیکو اوپن کا خطاب جیت لیا

Updated: February 28, 2022, 1:16 PM IST | Agency | Acapulco(Mexico)

ایکاپولکو میں ہونےوالےٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپینش کھلاڑی نے کیمرون نوری کو۲؍سیٹو ں میں ہرا دیا

Rafael Nadal. Picture:INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

؍۲۱؍بار کے  گرینڈ سلیم چمپئن اسپین کے رافیل ندال نے برطانیہ کے کیمرون نوری کو۴۔۶، ۴۔۶؍سے شکست  دے کرمیکسیکو اوپن اے ٹی پی ۵۰۰؍ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ رافیل ندال نے چوتھی بار یہ خطاب جیتا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے۲۰۰۵ء،۲۰۱۳ء اور ۲۰۲۰ءمیں یہ خطاب جیتا تھا۔ ندال کی اپنے۱۲۸؍ویں فائنل میں یہ ۹۱؍ویں خطابی جیت تھی۔ خیال رہے کہ ندال نے اس سیزن کا اپنا تیسرا خطاب جیتا ہے۔ اب وہ سب سے زیادہ چمپئن شپ جیتنے کے معاملے میں تیسرے نمبرپر پہنچنے سے ۴؍فتح دور ہیں۔ ایوان لینڈل نے کل ۹۴؍ چمپئن شپ جیتی ہیں۔ اوپن دور میں سب سے زیادہ چمپئن شپ جمی کونورس نے جیتی ہیں جن کی تعداد ۱۰۹؍ہے اور راجر فیڈرر دوسرے نمبرپر ہیں جنہوں نے ۱۰۳؍چمپئن شپ اپنے نام کی ہیں۔  سیمی فائنل میں ندال نے روسی کھلاڑی ڈینیل میدویدیف کو ۲؍سیٹوں میں شکست دی تھی اور فائنل میں بھی انہیں کامیابی کیلئے جدوجہد نہیں کرنی پڑی۔میچ کے بعد ندال نے کہاکہ آسٹریلین اوپن کے بعد میکسیکو میں کامیابی حاصل کرنا بہت اچھا رہا۔ امید کررہا ہوںکہ میرےلئے یہ سال بہت اچھا رہے اور میں فرینچ اوپن کا خطاب بھی جیت جاؤں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK