Inquilab Logo

راہل نے نائب کپتانی گنوا دی

Updated: February 21, 2023, 1:15 PM IST | New Delhi

دونوں ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے راہل آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوسکتے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی)نے اتوار کو بقیہ ۲؍ ٹیسٹ اور آئندہ ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کے ایل راہل کا نام ٹیسٹ ٹیم میں بطور نائب کپتان شامل نہیں کیا گیا تھا جس کا واضح مطلب تھا کہ انہیں نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کے ایل راہل کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ایسی اطلاعات ہیں کہ راہل اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اندور میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ کچھ رپورٹس کے مطابق کے ایل راہل کے خراب فارم کی وجہ سے کھلاڑی سمیت بورڈ بھی سوالوں کی زد میں ہیں۔ ایسے میں فارم میں کھیلنے والے شبھمن گل کو تیسرے ٹیسٹ میں پلیئنگ۱۱؍ میں جگہ مل سکتی ہے  حالانکہ اس پر ابھی تک تصویر واضح نہیں ہے کیونکہ دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے کے ایل راہل کی حمایت کرنے کی بات کہی تھی۔
 نئی دہلی میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران کے ایل راہل کی جدوجہد جاری رہی۔ راہل جنوری۲۰۲۲ء سے اچھے فارم میں نہیں ہیں اور صرف ایک بار۵۰؍رن سے زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کی آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر۲۰۲۱ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ دہلی ٹیسٹ میں وہ پہلی اننگز میں۱۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں ایک رن بنائے تھے۔
 راہل نے اپنا ٹیسٹ کریئر ۲۰۱۴ء میں شروع کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے۴۷؍ میچوں میں۳۳ء۴۴؍ کے اوسط سے۲۶۴۲؍ رن  بنائے ہیں۔انہوں نے اب تک ۷؍ سنچریاں اور۱۳؍نصف سنچریاں  بنائی ہیں اور ان کا بہترین اسکور۱۹۹؍رن ہے جوانہوںنے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ان کے مقابلے  ۲۰۲۰ء کے آخر میں شروعات کرنے والے کرنے والے گل نے۱۳؍ میچوں میں۷۳۶؍ رن بنائے ہیں۔وہ اب تک ۴؍ نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا چکے ہیں ۔
 گھریلومیدانوں پر راہل نے۴۰ء۱۳؍کے  اوسط سے۹۲۳؍ رن  بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نےبیرون ملک میدانوں پر  ۳۰ء۶۹؍ کے اوسط  سے۱۷۱۹؍رن بنائے۔ ان کے مقابلے شبھمن گل نے گھریلومیدانوں   پر۲۶ء۳۰؍ پر۲۶۳؍رن  اوربیرونی ملک کے میدانوں پر ۳۶ء۳۸؍اوسط سے ۴۷۳؍رن بنائے ہیں۔
 خیال رہےکہ ہندوستان نے دوسرا ٹیسٹ ۶؍ وکٹ سے جیت کر ۴؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍ کی برتری حاصل کرنے اور بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو برقرار رکھنے کے بعد ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ راہل کو ٹیم کی حمایت جاری رہے گی۔میرے خیال میں انہیں اپنے کھیل پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ یہ صرف ایک مرحلہ ہے، وہ ہمارے سب سے کامیاب اوورسیز اوپنرس میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں سنچریاں اسکور کی ہیں، ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
 ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا’’ `مجھے یقین ہے کہ ان  کے پاس اس سے باہر آنے کا معیار اور کلاس ہے۔ اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت اچھا ہے، سب سے مشکل حصہ فارمیٹس کا انتظام کرنا ہے لیکن زیادہ تکنیکی کوچنگ نہیں ہے، صرف سادہ گفتگو اور انہیں چیلنج کرنا۔ جب وہ اچھا کرتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ‘‘

kl rahul Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK