Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی ایس کے کے خلاف جیت کے ساتھ راجستھان رائلز نے تاریخ رقم کی

Updated: March 31, 2026, 6:06 PM IST | Guwahati

ریان پراگ کی کپتانی میں راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکا آغاز ایک شاندار جیت کے ساتھ کیا ہے۔ پیر کو برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دی۔

Rajasthan Royals Players.Photo:PTI
راجستھان رائلز کے کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

ریان پراگ کی کپتانی میں راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکا آغاز ایک شاندار جیت کے ساتھ کیا ہے۔ پیر کو برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دی۔ راجستھان نے گیندوں کے لحاظ سے آئی پی ایل کی تاریخ میں اپنی سب سے بڑی جیت درج کی۔
چنئی سپر کنگز کی جانب سے دیے گئے ۱۲۸؍ رنز کے ہدف کو راجستھان نے صرف ۱ء۱۲؍ اوورز میں۲؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ راجستھان نے۴۷؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ اس سے پہلے ۲۰۱۴ءمیں راجستھان نے رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے خلاف ۴۲؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ہدف حاصل کیا تھا۔ راجستھان کی جانب سے ۱۵؍ سالہ بلے باز ویبھو سوریا ونشی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ۱۷؍ گیندوں میں ۵۲؍ رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ ویبھو نے محض ۱۵؍ گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ۳۰۵؍کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی اننگز میں ۴؍ چوکے اور۵؍ چھکے لگائے۔ وہیں یشسوی جیسوال ۳۶؍ گیندوں میں ۳۸؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھئے:چنئی سپر کنگز کو چھوڑنا جذباتی تھا : رویندر جڈیجہ


چنئی سپر کنگز کے بلے بازوں کی کارکردگی اس میچ میں انتہائی مایوس کن رہی۔ ٹیم کا بیٹنگ آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا اور پوری ٹیم صرف ۱۲۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ چنئی کی جانب سے سب سے زیادہ ۴۳؍ رنز جیمی اوورٹن نے بنائے، جبکہ کارتک شرما نے  ۱۵؍گیندوں میں ۱۸؍رنز اسکور کیے۔ راجستھان کی طرف سے جوفرا آرچر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے  ۴؍اوورز میں صرف ۱۹؍ رنز دے کر ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر‘‘ کی کامیابی کے بعد ارجن رامپال نےاپنی کامیابی کا رازبتایا


وہیں ناندرے برگر نے ۲۶؍رنز دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ رویندر جڈیجا کی گھومتی گیندوں نے بھی چنئی کے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔ جڈیجا نے۳؍ اوورز میں ۱۸؍ رنز دے کر شیوَم دوبے اور سرفراز خان کو پویلین بھیجا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں سی ایس کے کے خلاف یہ راجستھان رائلز کی ۱۶؍ویں جیت ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف سب سے زیادہ جیت کے معاملے میں راجستھان رائلز کی ٹیم پنجاب کنگز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ آئی پی ایل میں چنئی کو سب سے زیادہ بار شکست دینے کا ریکارڈ ممبئی انڈینز کے نام ہے، جس نے چنئی کے خلاف ۲۱؍ میچ جیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK