• Wed, 11 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنجی ٹرافی : بنگال نے آندھرا کو شکست دیدی ، سیمی فائنل میں جموں کشمیر سے مقابلہ

Updated: February 11, 2026, 11:57 AM IST | Agency | Kalyani

سدیپ کمار کی تاریخی بلے بازی اور شہباز احمد کی تباہ کن گیند بازی کی بدولت بنگال نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا،کشمیر کی ٹیم پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچی ہے۔

Bengal All-Rounder Shahbaz Ahmed Played A Brilliant Game And Took 4 Wickets.Photo:INN
بنگال کے آل رائونڈرشہباز احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ۴؍ وکٹیں حاصل کیں- تصویر:آئی این این

پلیئر آف دی میچ  سدیپ کمار گھرامی (۲۹۹؍ رنز) کی تاریخی بیٹنگ اور شہباز احمد ( ۴؍وکٹیں) کی تباہ کن بالنگ کی بدولت بنگال نے آندھرا پردیش کو ۹۰؍ رنز سے شکست دے دی ہے۔اس شاندار فتح کے ساتھ ہی بنگال نے ۱۹؍ویں مرتبہ رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ پہلی بار کوالیفائی کرنے والی جموں کشمیر کی ٹیم سے ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہند- پاک میچ کا مداحوں اور کھلاڑیوں نے خیر مقدم کیا

آندھرا پردیش نے اپنی دوسری اننگز ۶۴؍ رنز ۳؍کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی لیکن بنگال کے گیند بازوں نے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ شہباز احمد نے صبح کے سیشن میں آندھرا کے کپتان رکی بھوئی کو آؤٹ کر کے بنگال کو اہم کامیابی دلائی۔نیتش کمار ریڈی نے ۱۴۴؍ گیندوں پر ۹۰؍رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور تریپورانہ وجے  (۴۶) کے ساتھ ۸۵؍ رنز کی شراکت قائم کی، تاہم شہباز احمد نے نیتش کو آؤٹ کر کے اس مزاحمت کا خاتمہ کر دیا۔شہبا ز احمد نے ۴؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سورج سندھو جیسوال نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ آکاش دیپ، سمنت گپتا اور انستوپ مجمدار نے ایک ایک شکار کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہند- پاک میچ کا مداحوں اور کھلاڑیوں نے خیر مقدم کیا

یاد رہے کہ جموں کشمیر کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں جموں کشمیر نے مدھیہ پردیش کو  شکست دے کر یہ شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ اندور میں کھیلے گئے اس میچ میں جموں کشمیر نے مدھیہ پردیش کو۲۹۱؍ رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں رَجَت پاٹیدار کی قیادت والی ٹیم ۲۳۴؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اس تاریخی فتح کے ہیرو دہلی کیپٹلز کے تیز گیند بازعاقب نبی رہے جنہیں ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ عاقب نبی نے میچ میں مجموعی طور پر۱۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔  انہوں نے مدھیہ پردیش کی پہلی اننگز میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ  دوسری اننگز میں ۵؍ وکٹ  لے لئے۔ قابلِ ذکر ہے کہ عاقب نبی آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے ۸؍کروڑ روپے میں خریدے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK