تیاگراجن نے ۱۱؍ وکٹوں کے علاوہ دوسری اننگز میں ففٹی بناکر بھی اہم تعاون کیا، کیرالا نے ادیشہ جبکہ ممبئی نے ہماچل پردیش کو شکست دی۔
EPAPER
Updated: October 22, 2026, 1:11 PM IST | Agency | Mulapadu
تیاگراجن نے ۱۱؍ وکٹوں کے علاوہ دوسری اننگز میں ففٹی بناکر بھی اہم تعاون کیا، کیرالا نے ادیشہ جبکہ ممبئی نے ہماچل پردیش کو شکست دی۔
تنے تیاگراجن کی دونوں اننگز میں شاندار گیندبازی کی بدولت حیدرآباد نے مولاپادو میں کھیلے گئے میچ میں آندھرا کو۲۶۷؍ رن سے شکست دے دی۔ پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لینے اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے والے تیاگراجن نے حیدرآباد کی دوسری گیندبازی کی اننگز میں مزید۶؍ وکٹ حاصل کیے۔ ان کی خطرناک گیندبازی کے سامنے۳۹۸؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آندھرا کی ٹیم۱۳۰؍ رن پر سمٹ گئی۔حیدر آباد کی دوسری ا ننگز میںکوڈی میلامدھوسودھن ہیماتیجا نےشاندار۱۲۳؍ رن بنائے۔
کیرالا نے ادیشہ کو اننگز سے ہرایا
ترواننت پورم میں جلج سکسینہ نے پانچ وکٹ حاصل کیے جس کی بدولت کیرالا نے ادیشہ کو ایک اننگز اور۳۶؍ رن سے شکست دی۔ فالو آن کھیلتے ہوئے ادیشہ نے چوتھے دن کا آغاز چار وکٹ پر۱۰۲؍ رن سے کیا ا ور۱۴۳؍ پرسمٹ گئی۔
ممبئی کی ہماچل پر اننگز سےفتح
بلّاسپور میں موہت اوستھی نے ۵؍ وکٹ لے کر ممبئی کو ہماچل پردیش کے خلاف بڑی جیت دلائی۔ فالو آن کھیلتے ہوئے ہماچل نے دن کا آغاز ۳؍ وکٹ پر۱۴۴؍ رن سے کیا اور آخرکار۲۹۱؍ رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویبھو کلٹا اور پُخراج مان نے نصف سنچریاں بنا کر ممبئی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن اوستھی نے۴۴؍ رن دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے اور ممبئی نے ایک اننگز اور۹۷؍ رن سے جیت اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھئے: آیوش ورما، پروین کمار اور سچن کھلاری کو سونے کے تمغے
پنجاب نے چھتیس گڑھ کو ۷؍ وکٹ سے ہرایا
نیو چندی گڑھ میں آیوش پانڈے کی شاندار سنچری کے باوجود چھتیس گڑھ کو پنجاب کے ہاتھوں ۷؍ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فالو آن ملنے کے بعد چھتیس گڑھ نے تیسرا دن ۳؍ وکٹ پر۱۲۳؍ رن سے شروع کیا۔ پانڈے کے۱۱۱؍ رن اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے مفید تعاون سے ٹیم۳۳۵؍ رن تک پہنچی۔ پنجاب کو جیت کیلئے ۸۶؍ رن درکار تھے جو اس نے ۱۶ء۵؍ اوور میں حاصل کر لئے۔ کپتان اُدے سہارن۴۰؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
میگھالیہ نے منی پور کو۳؍ رن سے ہرایا
شیلانگ میں کھیلے گئے رنجی ٹرافی پلیٹ گروپ کے میچ میں میگھالیہ نے دباؤ کے باوجود منی پور کو۳؍ رن سے شکست دی۔۲۷۶؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے منی پور کی پوری ٹیم ۲۷۲؍ رن پر سمٹ گئی۔ میگھالیہ کی جانب سے ابھیشیک کمار نے۶۴؍رن دے کر ۳؍، کیون کرسٹوفر نے۳۱؍ رن دے کر ۳؍ اور آریان بورا نے۵۹؍ رن دے کر۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ منی پور کے کرن جیت یمنام اور ریکس راج کمار نے نصف سنچریاں بنائیں۔