Inquilab Logo

رنجی ٹرافی:کرناٹک نے اتراکھنڈ کو شکست دی، سیمی فائنل میں داخل

Updated: February 04, 2023, 2:36 PM IST | Bengaluru

کوارٹر فائنل میں میزبان ٹیم کرناٹک نے اتراکھنڈ کواننگز اور ۲۸۱؍رن سے مات دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ شریس نے کرناٹک کیلئے سنچری بنائی

Karnataka team won the Ranji Trophy quarter finals in Bengaluru.(PTI)
کرناٹک کی ٹیم نے بنگلور میں رنجی ٹرافی کا کوارٹر فائنل جیت لیا ۔(پی ٹی آئی )

جمعہ کو ۸؍ بار کی چمپئن کرناٹک نے اتراکھنڈ کو اننگز اور۲۸۱؍رن سے شکست دے کر رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اتراکھنڈ کے بلے باز فالو آن کے بعد صرف۱۰۳؍ رن کا اضافہ کرسکے اور جمعرات  کے اسکور ۳؍ وکٹ پر۱۰۶؍ رن سے آگے کھیلے۔ پوری ٹیم چوتھے دن۷۳ء۴؍ اوورس میں۲۰۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
 سوپنل سنگھ نے اتراکھنڈ کی جانب سے۱۰۰؍ گیندوں پر۵۱؍ رن بنائے۔ شریس گوپال نے کرناٹک کے لئے ناٹ آؤٹ ۱۶۱؍ رن  بنائے تھے جس سے ٹیم کو پہلی اننگز میں ۶۰۶؍ رن بنانے میں مدد ملی تھی۔ انہوں نے اتراکھنڈ کی دوسری اننگز میں۲۶؍ رن کے عوض ۳؍ وکٹ بھی لئے۔ گوپال کے علاوہ وجے کمار وشاک نے ۳، وی کاورپا اور ایم وینکٹیش نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔
 اس سے قبل، کرناٹک کی ٹیم، جس نے گیند بازی کا فیصلہ کیاتھا، پہلی اننگز میں اتراکھنڈ کو۱۱۶؍رن پر ڈھیر کردیاتھا۔ وینکٹیش نے ۳۶؍ رن پر ۵؍ وکٹ لئے تھے۔ جواب میں گوپال کے علاوہ روی کمار سمرتھ نے۸۲؍رن، کپتان مینک اگروال نے۸۳؍رن، دیودت پڈیکل نے۶۹؍رن اور نکن جوس نے۶۲؍رن بنائے۔ ۱۵۔۲۰۱۴ء میں کرناٹک نے  رنجی خطاب  جیتا تھا۔
 میچ کے بعدکرناٹک کے کپتان  مینک اگروال نے کہا ’’ میں اس فتح سے خوش ہوں۔ ہماری ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ وہ اس وقت ملک کی بہترین گھریلو ٹیم ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں نے گیند اور بلے سے جو مقابلہ کیاہے وہ قابل ستائش ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK