Inquilab Logo Happiest Places to Work

نابالغ کی عصمت دری کے معاملے پر نینی تال میں کشیدگی

Updated: May 01, 2025, 10:19 PM IST | Nanital

ملزم گرفتار،مختلف تنظیموں کے کارکنان سڑکوں پرنکلے ،ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ ،بلڈوزر کارروائی بھی شروع

After this incident in Nainital, a clash also took place between two groups. (PTI)
نینی تال میںاس واقعےکے بعددوگروہوں میں تصادم بھی ہوا ۔(پی ٹی آئی)

 اتراکھنڈ کے نینی تال میں ایک نابالغ کے جنسی استحصال کے معاملے میں جمعرات کو دن بھر افراتفری مچی رہی نیز بازار اور دفاتر بند رہے۔اس واقعے کے خلاف مختلف تنظیموں کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا ہے۔شہر میں فی الحال فرقہ وارانہ کشیدگی ہے۔
 سیاحتی شہر نینی تال میں بدھ کو۱۲؍ سالہ نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ الزام ہے کہ  ایک مخصوص فرقہ کے ۶۵؍ سالہ شخص نے۱۲؍ اپریل کومبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی تھی  ۔پولیس نے گزشتہ روز ہی عثمان ٹھیکیدار نامی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت گھر میں۱۲؍ اور۱۵؍ سال کی۲؍ نابالغ بہنیں تھیں۔ الزام ہے کہ اس نے متاثرہ کو رقم کا لالچ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ گزشتہ روز جب متاثرہ کی ماں گھر لوٹی تو معاملہ سامنے آیا اور ملزم کے خلاف مالیتال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ اس کے بعد سے نینی تال کے لوگوں میں غصہ ہے ۔ ہندو تنظیمیں، نوجوان، طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ۔ گاڑی پڑاؤ اور مال روڈ پر کچھ دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی جبکہ انتظامیہ نے بلڈوزر کارروائی بھی شروع کردی ہے ۔ مظاہرین صبح  سے جمع  ہونے لگے اور ملیتال بازار سے تلی تال تک جلوس نکالا ۔ملزم کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔ پولیس نے ملزم کو ہلدوانی پوکسو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیجنے کا حکم دیاگیا۔ہلدوانی کورٹ کے باہر وکلاء نے بھی ملزم کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK