Inquilab Logo

ریئل نے لیورپول کو روند دیا، کریم بینزیما کے ۲؍ گول

Updated: February 23, 2023, 2:47 PM IST | Liverpool

میڈرڈ کےفٹبال کلب نے چمپئن لیگ کا میچ ۲۔۵؍ گول سے جیت لیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

یوئیفا چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍ کے میچ میں ریئل میڈرڈ نے ۰۔۲؍گول سے پیچھےہونے کے باوجود لیورپول فٹبال کلب کو ۲۔۵؍ گول سے شکست دے کر پہلے مرحلے کا میچ شاندار طریقے سے جیت لیا۔ ریئل کی جانب سے اس کےسبھی کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو اس کے ہی میدان پر۲؍ کے مقابلے ۵؍گول سے روند دیا۔ 
 منگل کی دیر رات ہونے والے میچ میں لیورپول نے اپنے گھریلو میدان پرزوردار حملے کئے اور حریف ٹیم کے خلاف یکے بعد دیگرے ۲؍ گوک کردیئے۔ ۱۴؍ویں منٹ ہیں میں لیورپول نے ریئل پر ۰۔۲؍ کی برتری حاصل کرلی تھی۔ میزبان فٹبال کلب کی جانب سے پہلا گول چوتھے منٹ میں ڈارون نونیز نے کیا۔ انہوںنے شاندار طریقے سے ریئل کے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے محمد صلاح کے پاس کو گول میں تبدیل کردیا۔ اس کے بعدمحمد صلاح  ایک موقع ضائع کردیا لیکن ریئل کے گول کیپر کورٹیئس تھیبوٹ نے غلطی کردی اور محمد صلاح کے سامنے گیند پھینکنے کی ناکامی کوشش کی۔ صلاح نے موقع پاتے ہیں گول گیند کو گول میں ڈال اپنی ٹیم کی برتری کو دُگنا کر دیا۔۲۰؍ منٹ تک  تو ریئل کی ٹیم کی جدوجہد کرتی رہی لیکن اس کے بعد اس نے اپنے جوابی حملے شروع کردیئے اور لیورپول کے کھلاڑیوں کو بیک فُٹ پر دھکیل دیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے وینیشیس جونیئر نے پہلے ۲۱؍ویںمنٹ میں گول کیا اور اسکور ۱۔۲؍ کردیا۔ اس کے بعد ۳۶؍ویں منٹ میں انہوں نے لیورپول کے گول کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک گول کردیا۔ 
 میچ کا دوسرا ہاف پوری طرح ریئل میڈرڈ کے نام رہا جس میں اس کے کھلاڑیوں نے لیورپول کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے اس پر زوردار حملے کئے۴۷؍ویں منٹ میں ایڈر میلیٹاؤ نے ریئل کیلئے برتری کا گول کیا اور اسکور ۲۔۳؍ گول کردیا۔ اس کے میڈرڈ کے فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما نے قریبی پاس پر ایک گول کیا۔ میچ کے ۶۷؍ویں منٹ میں انہوں نے کریم بینزیما نے لیورپول کے ۳؍ دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے بہت خوبصورت گول کرکے ٹیم کا اسکور ۲۔۵؍گول کردیا اور ریئل نے یہ میچ شاندا رطریقے سے جیت لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK