اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں ریئل بیٹس کی ٹیم نے ایک اہم میچ میں ایلچے کو سخت مقابلے کے بعد ۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ یہ ریئل بیٹس کی اسپینش لالیگا میں ۱۴؍ ویں فتح ہے۔
EPAPER
Updated: May 13, 2026, 3:04 PM IST | Madrid
اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں ریئل بیٹس کی ٹیم نے ایک اہم میچ میں ایلچے کو سخت مقابلے کے بعد ۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ یہ ریئل بیٹس کی اسپینش لالیگا میں ۱۴؍ ویں فتح ہے۔
اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں ریئل بیٹس کی ٹیم نے ایک اہم میچ میں ایلچے کو سخت مقابلے کے بعد ۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔ یہ ریئل بیٹس کی اسپینش لالیگا میں ۱۴؍ ویں فتح ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔کوچو ہرنینڈزاورپابلو فارنلز نے ایک ،ایک گول اسکور کر کے اپنی ٹیم ریئل بیٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
History has been written ✍
— Real Betis Balompié (@RealBetis_en) May 12, 2026
Real Betis is back in the @ChampionsLeague after 21 years! pic.twitter.com/XwI7MCUwm2
اس کامیابی کے بعدریئل بیٹس کی ٹیم کی اسپینش فٹ بال لیگ لالیگاکے ٹیبل پر ۵۷؍ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ایسٹیڈیو لا کارٹوجا، سیویلا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریئل بیٹس کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایلچے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں۲؍ گول سے ہرا دیا۔ ریئلبیٹس کی جانب سے کوچو ہرنینڈز نے نویں اورپابلو فارنلز ۶۸؍ ویں منٹ پر ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
میچ میں ایلچے کی ٹیم کی جانب سے واحد گول ہیکٹر فورٹ نے میچ کے ۴۱؍ ویں منٹ پر اسکور کیا تھا۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں یہ ریال بیٹس کی۱۴؍ ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں ۵۷؍پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم ۹۱؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ ریئل میڈرڈ ۷۷؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘کے ساتھ آیوشمان کھرانہ مزاحیہ سلسلے کو آگے بڑھائیں گے
ایسٹ بنگال نے آئی ڈبلیو ایل ۲۶۔۲۰۲۵ء کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
ہندوستانی خواتین کی فٹ بال میں ایسٹ بنگال ایف سی نے اپنی بادشاہت برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویمنز لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ء کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ سٹی آف جوائے میں کھیلے جانےوالے ایک اہم مقابلے میں ایسٹ بنگال نے نیتا فٹ بال اکیڈمی کو ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر لیگ میں ابھی دو میچ باقی رہتے ہی خطاب کا کامیاب دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھئے:پلےآف کی جنگ: کیا آر سی بی اپنی برتری برقرار رکھ پائے گی یا کے کے آر کا جادو چلے گا؟
بدھ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر گھریلو تماشائیوں کے سامنے ایسٹ بنگال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پورے سیزن میں ناقابلِ تسخیر نظر آنے والی اس ٹیم نے نیتا فٹ بال اکیڈمی کے خلاف ۰۔۲؍گول کی آسان جیت درج کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم نے ثابت کر دیا کہ وہ کیوں اس خطاب کی سب سے مضبوط دعویدار تھی۔گوکلم کیرالہ ایف سی نے شری بھومی ایف سی کے خلاف ۰۔۱؍گول سے سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔ سیتو ایف سی اور سیسا فٹ بال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا میچ۱۔۱؍ کی برابری پر ختم ہوا۔ایسٹ بنگال کی اس مسلسل کامیابی نے نہ صرف ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے بلکہ لیگ میں ان کی برتری کو بھی مزید مستحکم کر دیا ہے۔ اب ان کے بقیہ دو میچز محض رسمی کارروائی ہوں گے۔