Inquilab Logo

ریئل ۳۶؍ویں مرتبہ لالیگا چمپئن

Updated: May 06, 2024, 10:58 AM IST | Madrid

لالیگا کے میچ میں ریئل نے کیڈیز کو ۰۔ ۳؍گو ل سے شکست دی۔ بارسلونا کی ہا رسے ریئل چمپئن۔

Real team celebrating victory. Photo: INN.
ریئل کی ٹیم فتح کا جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

ریئل میڈرڈفٹبال کلب نےسنیچر کو کیڈیز فٹبا کلب کو۰۔ ۳؍گول سے ہرا کر ریکارڈ۳۶؍ ویں بار لا لیگا ٹائٹل جیت لیا۔ اس جیت کے بعد میڈرڈ کے۸۷؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور اس کے ابھی میچ باقی ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر موجود گرونا سے ۱۳؍ پوائنٹس آگے ہیں۔ خیال رہےکہ اسی دن بارسلونا فٹبال کلب کو گرونا کو ۲۔ ۴؍ گول سے شکست دے دی۔ 
ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی جانب سے براہیم ڈیاز، جوڈ بیلنگھم اور جوسیلو نے ایک ایک گول کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر ۴؍ گیمز باقی رہتے ہوئے ٹیم کو چمپئن بنادیا۔ کیڈیزفٹبال کلب پر فتح کے ساتھ، میڈرڈ کا فٹبال کلب ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پہنچ گیا ہے۔ ریئل میڈرڈفٹبال کلب کے۳۴؍ میچوں میں ۸۷؍ پوائنٹس ہیں۔ وہ گرونا فٹبال کلب سے۱۳؍ پوائنٹس آگے ہے۔ 
سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ میں گرونا کلب نے بارسلوناکلب کو۲۔ ۴؍گول سے شکست دی۔ بارسلونا کے۳۴؍ میچوں میں ۷۳؍ پوائنٹس ہیں۔ اگر ریئل میڈرڈ چاروں میچ جیت بھی جاتاہے تو اس ک ۸۵؍ پوائنٹس ہوں گےجبکہ ریئل کے ۸۷؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ 
۲۰۲۲ء کے بعد یہ ریئل میڈرڈ کا پہلا لا لیگا ٹائٹل ہے۔ بارسلونا نے یہ ٹائٹل۲۰۲۳ء میں جیتا تھا۔ میڈرڈ لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ اس نے سب سے زیادہ۳۶؍ بار خطاب جیتا ہے۔ بارسلونا دوسرے نمبر پر ہے جس نے۲۷؍ مرتبہ ٹرافی جیتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK