ایک رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے اے آئی کے خطرات اور اس سے پیدا ہونے والے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے گا،امریکی انٹیلی جنس چیف کی سربراہی میں گروپ ۱۲۰؍دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گا۔
EPAPER
Updated: October 04, 2026, 5:03 PM IST | Washington
ایک رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے اے آئی کے خطرات اور اس سے پیدا ہونے والے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے گا،امریکی انٹیلی جنس چیف کی سربراہی میں گروپ ۱۲۰؍دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے خطرات اور مواقع کا جائزہ لینے اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی نگرانی میں وفاقی حکومت کے کردار کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔’’سپر انٹیلی جنس فورس‘‘ جس کی صدارت ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن کریں گے، کو اپنے نتائج تیار کرنے کے لیے ۱۲۰؍ دن کا وقت ملے گا۔یہ موجودہ قوانین اور کانگریس کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے گی جبکہ خطرات اور مواقع کی نشاندہی کے لیے ٹیکنالوجی انڈسٹری کے ساتھ کام کرے گی۔مزید برآں اس کے چارٹر میں جدید اے آئی سے پیدا ہونے والے خطرات کا جواب دینے کے لیے منصوبے تیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ ایسے ضوابط سے گریز کیا گیا ہے جو جدت اور مسابقت میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
علاوہ ٹاسک فورس اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ خلاف ورزیوں، ہیکس، ماڈل جیل بریک اور اے آئی سے متعلق دیگر واقعات کی حکومت کو کیسے اطلاع دی جاتی ہے، اور موجودہ اختیارات کے تحت وفاقی ردعمل کو بہتر بنانے کے طریقوں کی سفارش کرے گی۔ واضح رہے کہ اس کی تشکیل منگل کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز کے درمیان وائٹ ہاؤس میٹنگ کے بعد ہوئی ہے، جن میں اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین، اینتھروپک کے سی ای او ڈاریو اموڈی اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: اسرائیلی لابی کا نیتن یاہو مخالف امیدواروں کی شکست کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ
بعد ازاں ٹرمپ نے کہا کہ سب سے بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان نے مصنوعی ذہانت پر کنٹرول لگانے کے لیے ایک ’’اخلاقی طور پر پابند‘‘معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں داخلی حفاظتی نگرانی اور ان کے سسٹمز کا آزادانہ بیرونی جائزہ شامل ہے۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے ٹیکنالوجی میں امریکی قیادت کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے جبکہ سخت حکومتی ضابطوں کے برعکس رضاکارانہ صنعتی حفاظتی اقدامات کی حمایت کی ہے۔