Inquilab Logo

روہت شرما نے ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: January 19, 2023, 3:07 PM IST | Hyderabad

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کو کھیلی جانے والی ۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

 ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کو کھیلی جانے والی ۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی  ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سابق کپتان دھونی ہندوستان میں سب سے زیادہ چھکے (۱۲۳) لگانے میں سب سے آگے تھے لیکن اب موجودہ ون ڈے کپتان روہت شرما ہندوستان میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان روہت نے میچ میں ۴؍ چوکوں اور۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۸؍ گیندوں پر۳۴؍ رن  بنائے۔ روہت شرما نے ہینری شپلی کے خلاف میچ میں تیسرے اوور کی آخری گیند پر پہلا چھکا لگایا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی میچ میں ۲؍ چھکوں کے ساتھ اب روہت کے ہندستان میں ون ڈے میں ۱۲۵؍چھکے ہیں۔مجموعی طورپر  زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں روہت شرما چوتھے نمبر پرہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK