• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھری ایڈیٹس کا سیکوئل:۱۵؍سال بعد عامر، شرمن اور مادھون ایک ساتھ نظرآئیں گے

Updated: December 09, 2025, 4:07 PM IST | Mumbai

عامر خان، شرمن جوشی اور آر مادھون کی اداکاری والی کامیڈی فلم تھری ایڈیٹس ۱۵؍ سال بعد واپسی کے لیے تیار ہے۔ فلم نے ۲۰۱۰ء میں شائقین کو متاثر کیا تھا۔ آج اسے کلٹ فلم سمجھا جاتا ہے۔ اب، سیکوئل پر ایک اہم اپ ڈیٹ آیا ہے۔

3 Idiots.Photo:INN
تھری ایڈیٹس ۔تصویر:آئی این این

۱۵؍سال قبل ریلیز ہونے والی تھری ایڈیٹس کو ہندی سنیما کا کلٹ کلاسک سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ انجینئرنگ کے تین طالب علموں کے گرد گھومتی اس فلم کو ڈیڑھ دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن فلم کا جنون ابھی تک کم نہیں ہواہے۔اب ۱۵؍ سال بعد تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ہیں۔ راجکمار ہیرانی ایک بار پھر رنچھوداس (عامر خان)، راجو (شرمن جوشی) اور فرحان (آر مادھون) کو بڑی اسکرین پر واپس لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:عمر کے ساتھ نکھر رہے ہیں اکشے کھنہ ، رنویر سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ آ گیا ہے، جس سے سیکوئل کے منتظر شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ آ سکتی ہے۔ تھری ایڈیٹس ۲؍ کا اسکرپٹ لاک ہو گیا۔راجکمار ہیرانی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس۲؍ لانے کی تیاری کر رہے ہیں، انہوں نے اسکرپٹ کو بھی لاک کر دیا ہے۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسکرپٹ کو لاک کر دیا گیا ہے، اور ٹیم اس کے لیے بہت پرجوش ہے۔ توقع ہے کہ سیکوئل پہلے حصے کی طرح ہی مضحکہ خیز، جذباتی اور معنی خیز ہوگا۔  سیکوئل کی کہانی ۲۰۰۹ء کی فلم کے کلائمکس سین میں رانچو، فرحان اور راجو کے الگ ہونے کے تقریباً ۱۵؍ سال بعد جاری رہے گی اور شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:پیراماؤنٹ اور نیٹ فلکس کے درمیان جنگ چھڑ گئی، وارنر برادرز کو کون جیتے گا؟

تھری ایڈیٹس ۲؍ کی اسٹار کاسٹ 
راجکمار ہیرانی کافی عرصے سے تھری ایڈیٹس ۲؍ پر غور کر رہے تھے۔ وہ کہانی پر کام کر رہے تھے، لیکن پھر انہوں نے دادا صاحب پھالکے کی بایوپک پر کام شروع کیا۔ اب جبکہ بائیوپک ہولڈ پر ہے، ڈائریکٹر نے سیکوئل پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس سیکوئل میں عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی  اور کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فلم اگلے سال کے دوسرے نصف حصے میں یعنی  ۲۰۲۶ء میں فلور پر جائے گی۔ فی الحال، میکرز یا ستاروں کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK