Inquilab Logo

رونالڈو کے ۲؍گول، مانچسٹریونائٹیڈ نے آرسنل کو دلچسپ میچ میں شکست دی

Updated: December 04, 2021, 1:13 PM IST | Agency | London

ای پی ایل کے میچ میں یونائٹیڈ کلب نے گنرس کو ۲۔۳؍ سے ہرا دیا۔ رونالڈو نے ایک گول پنالٹی پر کیا ۔ برونو نے بھی فاتح ٹیم کیلئے ایک گول کیا

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) کے ہائی وولٹیج میچ میں جمعرات کی دیر رات مانچسٹر یونائٹیڈ نے آرسنل فٹبال کلب کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دےدی۔ اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ڈبل گول کیا اور اپنے کریئر کے ۸۰۰؍گول مکمل کئے۔مائیکل کیریک کا یونائٹیڈ  میں یہ آخری دن تھا اور وہ بحیثیت کھلاڑی اور کوچ یونائٹیڈ فٹبال کلب کو چھوڑ گئے۔  
 حال ہی میں راف رینگنک کو یونائٹیڈ کا نیا کوچ مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ  جمعرات کوٹیم کی رہنمائی نہیں کررہے تھے کیونکہ مائیکل کیریک کا یہ آخری دن تھا اور وہ اس کلب کو چھوڑنے والے تھے اس لئے انہیں اعزازی طورپر جمعرات کو بھی عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔    مائیکل کیریک نے نم آنکھوں سے سبھی کھلاڑیوں اور شائقین کو الوداع کہا ۔ 
 یونائٹیڈ کے میدان پر ہونے والے میچ میں آرسنل فٹبال کلب (گنرس ) نے اچھی شروعات کی اور ۱۳؍ویں منٹ میں ایمائل اسمتھ روونے گول کردیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد محمد ایلنی نے کی۔ میچ کے فرسٹ ہاف کے آخری منٹ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی برونو فرنانڈیز نے برابری کا گول کیا۔یہ گول کرنے میں ان کی مدد فریڈ نے کی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ۵۲؍ویں منٹ میں گول کرکے اسکور ۱۔۲؍ کردیا۔ مارکس رشفورڈ نے یہ گول کرنے میں ان کی مدد کی۔اس گول کے ۲؍منٹ بعد ہی آرسنل کی جانب سے مارٹن اوڈیگارڈ نے ایک اور گول کرکے اسکور ۲۔۲؍ سے برابر کردیا۔ ۷۰؍ویںمنٹ میں رونالڈو نے پنالٹی پر برتری کا گول کردیا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK