Inquilab Logo

ثانیہ مرزا کا بیٹےکے بغیر برطانیہ جانے سے انکار

Updated: May 21, 2021, 2:02 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کھلاڑی کو ’یو کے‘ میں کئی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی ہے، کھیل کی وزارت نےبیٹے کو ویزا دلانے کے لئے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا

Sania Mirza. Picture:INN
ثانیہ مرزا۔تصویر :آئی این این

کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا بھی ان دنوں اپنے بیٹے کو برطانیہ ساتھ لے جانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹینس اسٹار کو برطانیہ میں لگاتار کئی ٹورنامنٹ کھیلنے ہیں جس کی وجہ سے انہیں طویل عرصہ وہاں گزارنا ہوگا۔ایسے میںوہ اپنے ۲؍سال کے بیٹے کو ساتھ لے جانا چاہتی ہیں۔ثانیہ مرزا کی اپیل کے بعد ان کی مدد کے لئے  نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے  برطانوی حکومت سے حکومت ہند کی وزارت خارجہ کے ذریعہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے ۲؍ سال کے بیٹے کو ویزا فراہم کرنے کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔  واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس سے پہلے یو کے میں کئی ٹینس مقابلوں میں حصہ لیںگی۔ ثانیہ اس دوران ۶؍جون سے ناٹنگھم اوپن، ۱۴؍جون کو برمنگھم اوپن ،۲۰؍ جون کو ایسٹ بورن اوپن اور ۲۸؍جون کو ومبلڈن گرینڈ سلیم میں حصہ لیں گی۔وزارت کھیل کی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم (ٹاپس) کی حصہ دار ثانیہ مرزا نے وزارت سے رابطہ کرکے یہ درخواست کی تھی کہ انہیں بیٹے اور کیئرٹیکر کے لئے ویزا دلانے میں مدد کی جائے۔ ثانیہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے ۲؍سال کے بیٹے کو ایک ماہ کے لئے اکیلا نہیں چھوڑ سکتی ہیں۔ڈبلز میں دنیا کی سابق نمبر ون کھلاڑی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ  اپنے بیٹے کے بغیر برطانیہ نہیں جا سکتی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK